ETV Bharat / state

احمد آباد کی مصباح ناگوری نے پہلی ہی کوشش میں سی اے امتحان پاس کر لیا، نوجوانوں کو کامیابی کا راز بتایا - AHMEDABAD GIRL CLEARS CA EXAM

سی اے امتحان پاس کرنے والی احمدآباد کی مصباح ناگوری پر خاندان اور سماج کے لوگوں نے فخر کا اظہار کیا ہے۔

مصباح ناگوری پہلی ہی کوشش میں سی اے امتحان میں کامیاب
مصباح ناگوری پہلی ہی کوشش میں سی اے امتحان میں کامیاب (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2025, 2:34 PM IST

Updated : Jan 11, 2025, 2:57 PM IST

مصباح ناگوری پہلی ہی کوشش میں سی اے امتحان میں کامیاب (ETV Bharat)

احمدآباد: انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا نے کچھ دن پہلے سی اے کے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس میں کامیاب امیدواروں کی فہرست میں احمدآباد کی مصباح ناگوری کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے پہلی ہی کوشش میں اس مشکل امتحان کامیابی حاصل کر لی۔ یہ کارنامہ انجام دے کر وہ لاکھوں لوگوں کے لیے ایک مثال بن گئی ہیں۔ مصباح ناگوری کے سی اے کے سفر کے بارے میں ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آرا نے خصوصی گفتگو کی۔

مصباح ناگوری اور افراد خاندان
مصباح ناگوری اور افراد خاندان (ETV Bharat)

احمد آباد کی رہائشی مصباح ناگوری نے اپنی پہلی ہی کوشش میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کے لیے بھارت کا سب سے مشکل امتحان سی اے کا فائنل پاس کر کے اپنے جدوجہد اور انتھک محنت سے ایک مثال قائم کر دی ہے۔ مصباح ناگوری نے سی اے کا امتحان 381 نمبروں سے پاس کیا ہے۔ اس تعلق سے مصباح ناگوری نے کہا کہ یہ کامیابی میرے خاندان اور معاشرے کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ میرے والدین نے مجھے سی اے بننے میں بہت مدد اور ہر وقت میرا سپورٹ کیا۔ ان کی محنت اور دعاؤں کی وجہ سے میں آج اس امتحان میں کامیاب ہو سکی۔

مصباح ناگوری کے سر پر ہاتھ پھیرتے والدین
مصباح ناگوری کے سر پر ہاتھ پھیرتے والدین (ETV Bharat)

مصباح نے مزید کہا کہ ’’جب میں 12ویں کلاس میں پڑھ رہی تھی، تب میرے استاد نے کہا کہ "سی اے ایک مشکل امتحان ہے۔ سی اے پاس کرنے والوں کو بہت اچھے پیسے ملتے ہیں۔" تب سے میں نے سوچا کہ میں اپنے والدین کو کچھ کر کے دکھاؤں تاکہ میں انہیں ایک اچھی زندگی دے سکوں۔ سی اے کا آغاز اسی خیال سے ہوا تھا۔ یہ کورس میرے لیے بہت مشکل تھا۔ کبھی کبھی سوچتی تھی کہ کیا میں یہ پاس کر پاؤں گی یا نہیں؟ ایسے کئی سوال میرے ذہن میں گردش کرتے رہتے تھے۔ آخر کار محنت کی اور امتحان پاس کر لیا۔ میں اور میرا خاندان سبھی بہت خوش ہیں۔ اب میری برادری کے لوگ مجھ پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

مصباح ناگوری
مصباح ناگوری (ETV Bharat)

یہ بھی پڑھیں: پہلے میں روئی پھر خوش ہو گئی' امتحان میں کامیابی پر بھی پیلٹ متاثرہ لڑکی کا رد عمل

سی اے کی تیاری کرنے والی لڑکیوں کو پیغام دیتے ہوئے مصباح نے کہا کہ میں روزانہ 12 سے 13 گھنٹے پڑھائی کرتی تھی۔ سی اے کی تیاری کرنے والے طلباء کو خود پر شک نہیں ہونا چاہیے۔ ہم سب کچھ کر سکتے ہیں۔ مصباح ناگوری چند دنوں میں شادی کرنے والی ہیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے سسرال والوں سے بھرپور تعاون حاصل ہے اور انہوں نے مجھے جاب کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔

مصباح ناگوری
مصباح ناگوری (ETV Bharat)

بیٹی مصباح کی شاندار کامیابی پر والد نثار احمد ناگوری نے کہا کہ میری بیٹی نے بہت محنت کے بعد یہ امتحان پاس کیا ہے۔ تو مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اسے ایک اچھا پلیٹ فارم ملے گا، ایک اچھی نوکری ملے گی اور وہ اپنی زندگی کامیابی سے گزارے گی۔

مصباح ناگوری کا ریزلٹ
مصباح ناگوری کا ریزلٹ (ETV Bharat)

مزید پڑھیں: راجوری کی مہوش ملک نے جے کے اے ایس امتحان میں کامیابی حاصل کی

اس حوالے سے مصباح کی والدہ ریحانہ ناگوری نے کہا کہ میری ایک ہی بیٹی ہے اور یہی میرا بیٹا بھی ہے۔ اس نے دن رات محنت کی اور یہ اسی کا نتیجہ ہے۔ ہم نے اسے بہت سپورٹ کیا۔ اس کے خوابوں کے پیچھے ہماری محنت رنگ لائی ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ اس نے سی اے کا امتحان پاس کر لیا جو میرے خاندان اور معاشرے کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ میری دعا ہے کہ مستقبل میں اس کا مستقبل روشن ہو اور اسے زندگی میں ایک بڑا مقام حاصل ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ساٹھ سالہ خاتون نے پوتی کے ساتھ ایس ایس سی امتحان پاس کیا

Last Updated : Jan 11, 2025, 2:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.