لدھیانہ: پنجاب کے مغربی ضلع لدھیانہ سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے گرپریت گوگی کی گذشتہ رات ان کے گھر میں مشتبہ حالات میں گولی لگنے سے موت ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگی کو سر میں گولی لگی ہے۔ گولی لگنے کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
جانکاری کے مطابق یہ واقعہ آدھی رات کے قریب پیش آیا اور ڈی ایم سی اسپتال پہنچنے پر ایم ایل اے کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) جسکرن سنگھ تیجا نے کہا کہ واقعہ کی جانچ کی جارہی ہیں۔ گوگی نے 2022 میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور لدھیانہ اسمبلی انتخابات کے دوران دو بار کانگریس کے سابق ایم ایل اے بھارت بھوشن آشو کو شکست دی۔
ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ 'موت کی صحیح وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ وہیں اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے غلطی سے خود کو گولی مار لی۔ گولی ان کے سر میں لگی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ واضح ہوسکے گی۔‘‘ پولیس اس معاملے کی تمام پہلوؤں سے جانچ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کے سینئر لیڈر کے بیٹے کو سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر گولی مار دی، ملزم فرار