ممبئی: سماجوادی پارٹی رہنما اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے شہر اور مضافاتی علاقوں میں پھیری والوں، خوانچہ فروشوں اور چھوٹے تاجروں کے خلاف کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پھیری والوں کو روزگار فراہمی کے لئے پھیری والا زون یعنی ہاکرس زون تیار کرنے اور اس کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ''تعلیم یافتہ اگر کاروبار کرتا ہے تو اسے شروع کو اسٹارٹ اپ کہا جاتا ہے، دوسری طرف اگر غریب ہاکر محنت سے اپنی روزی کمانا چاہتے ہیں تو انہیں غاصب قرار دے کر بے روزگار کر دیا جاتا ہے۔ چھوٹے دکاندار معیشت کو فروغ دینے اور ان ہاکروں کے تحفظ کے لیے 2014 میں اسٹریٹ وینڈرز ایکٹ نافذ کیا گیا تھا''۔
پھیری والوں کے خلاف کارروائی پر ابوعاصم اعظمی کی تشویش - Street Vendors Act 2014 - STREET VENDORS ACT 2014
ریاست مہاراشر کے دار الحکومت ممبئی میں سماج وادی پارٹی کے رہنما ورکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے اسٹریٹ وینڈرز ایکٹ 2014 کے تحت پھیری والے اور چھوٹے تاجروں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔
Published : Aug 1, 2024, 8:08 PM IST
ابو عاصم اعظمی نے مزید کہا کہ اگر کوئی سرکاری اراضی پر تجاوزات کرتا ہے تو اسے مانسون کے دوران اس پر کوئی انہدامی کارروائی نہیں ہوتی اور اسے کوئی بارش میں بے دخل نہیں کرسکتا اگر کوئی اس قسم کی کارروائی کرتا ہے تو یہ اس کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے باوجود ممبئی قلابہ، محمد علی روڈ، کرلا، باندرہ، اندھیری جیسے کئی مقامات سے ہاکروں کو ہٹا دیا گیا۔ حکومت اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کا فرض ہے کہ وہ 2014 کے اسٹریٹ وینڈرس ایکٹ کے تحت ان ہاکروں کی بازآبادکاری کریں اور انہیں بے ورزگار اور برباد ہونے سے بچائے۔