ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سائبر دھوکہ دہی کے خلاف بیداری ریلی کا بڈگام میں انعقاد - CYBER AWARENESS RALLY

وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے بیرواہ میں مخالفت سائبر دھوکہ بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا کی بڑی تعداد شریک تھی۔

سائبر دھوکہ دہی کے خلاف بیداری ریلی کا بڈگام میں انعقاد
سائبر دھوکہ دہی کے خلاف بیداری ریلی کا بڈگام میں انعقاد (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2025, 5:21 PM IST

بڈگام : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے سماجی اور کھیلوں کے کارکن مزمل محمود کی قیادت میں اور ماسٹر مائنڈز کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے ایک مخالف سائبر دھوکہ دہی آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلی سب ڈویژن بیروہ کے عوام اور مجموعی طور پر وادی کشمیر میں سائبر دھوکہ دہی اور فراڈ کے خلاف آگاہی اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔ ریلی میں طلبہ نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آن لائن ہیکرز، فراڈ کرنے والے اور دھوکہ دہی کرنے والوں کی جانب سے کیے جانے والے مختلف قسم کے فراڈز اور اسکینڈلز کے بارے میں پیغامات درج تھے۔

سائبر دھوکہ دہی کے خلاف بیداری ریلی کا بڈگام میں انعقاد (Etv Bharat)

ریلی کا آغاز نیو بس اسٹینڈ سے ہوا اور مرکزی بازار سے ہوتے ہوئے اس کا اختتام تحصیل دفتر کے صحن میں ہوا۔ اس ریلی میں ایک سو سے زائد طلبہ، ٹریڈرس یونین بیروہ، دیگر سرکاری اور نجی اداروں کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اس ریلی کے منتظم اور سماجی و کھیلوں کے کارکن مزمل محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ریلی کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو سائبر فراڈز اور دھوکہ دہی سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا ایک گلوبل ولیج بن چکی ہے اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی بدولت لوگ اس سے بہت سے فوائد حاصل کرتے ہیں، لیکن اسی کے ساتھ ہم آن لائن ہیکرز، دھوکہ بازوں اور فراڈ کرنے والوں کے آسان شکار بھی بن جاتے ہیں۔ دن بدن سائبر جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے اور عام لوگ اس کا شکار ہو کر بھاری نقصان اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سائبر دھوکہ دہی سے ہوشیار رہیں اور کسی کے ساتھ اپنی ذاتی معلومات شیئر نہ کریں۔ اگر آپ کسی سائبر فراڈ کا شکار ہو جائیں تو سائبر پولیس سے رابطہ کریں۔

ریلی میں شریک ایک طالبہ، میر مہرین، نے کہا کہ ہم لوگوں کو خاص طور پر ان افراد کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں جو ان سائبر مجرموں کی کالز وصول کرتے وقت ڈر جاتے ہیں اور دھوکے میں آ کر اپنے بینک اکاؤنٹ کی ذاتی معلومات یا دیگر اہم دستاویزات شیئر کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ میر مہرین نے مزید کہا کہ عوام پولیس کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ اپنی ذاتی معلومات شیئر نہ کریں جو آپ کے لیے اجنبی ہو، چاہے وہ خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کر رہا ہو۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سائبر مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام میں سائیکلنگ چیمپئن شپ 2024 کا اہتمام - BUDGAM CYCLING CHAMPIONSHIP 2024

اس موقع پر ایس ڈی پی او ماگام نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ایس ایچ او بیروہ، ایس ایچ او ماگام، ڈی او پنزو، تحصیلدار بیروہ، نائب تحصیلدار بیروہ، صدر تاجران یونین بیروہ، ٹرانسپورٹ یونین کے سربراہان، نوجوان فورمز، نجی کوچنگ اداروں کے طلبہ و اساتذہ اور عام لوگوں نے بھی اس ریلی میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.