اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ اور ہاپوڑ پارلیمانی حلقے سے ایس پی اور بی ایس پی کے امیدواروں پرچہ نامزدگی داخل کیا - Lok Sabha Election 2024

SP And BSP Candidates File Nomination میرٹھ اور ہاپوڑ پارلیمانی حلقے کے لیے آج سماجوادی پارٹی کے امیدوار اتل پردھان اور بی ایس پی کے امیدوار دیورت تیاگی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے عوامی حمایت کی طاقت کا بھی مظاہرہ بھی کیا۔

میرٹھ اور ہاپوڑ پارلیمانی حلقے سے ایس پی اور بی ایس پی کے امیدواروں پرچہ نامزدگی داخل کیا
میرٹھ اور ہاپوڑ پارلیمانی حلقے سے ایس پی اور بی ایس پی کے امیدواروں پرچہ نامزدگی داخل کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 12:22 PM IST

میرٹھ اور ہاپوڑ پارلیمانی حلقے سے ایس پی اور بی ایس پی کے امیدواروں پرچہ نامزدگی داخل کیا

میرٹھ:ریاست اتر پردیش میں پارلیمانی انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں میرٹھ ہاپوڑ پارلیمانی سیٹ کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالیں جائیں گے۔ اسی کے تحت میرٹھ ضلع کلکٹریٹ میں پرچہ نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بی جے پی کی جانب سے رامائن میں رام کا کردار ادا کرنے والے ارون گوئل نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ آج سماجوادی پارٹی کی جانب سے اتل پردھان اور بی ایس پی کی جانب سے دیورت تیاگی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

اس موقع سماجوادی پارٹی کے امیدوار اتل پردھان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوک سبھا انتخابات 2024 ملک کے آئین کو بچانے والا الیکشن ہے جس میں سبھی سماج کے لوگوں کا ان کو ساتھ مل رہا ہے۔ کیونکہ ملک میں جس طرح سے موجودہ حکومت رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اس کو دیکھ کر کہا جا سکتا یہ سرکار ملک کے دستور کو ختم کرکے ڈکٹیٹر شپ لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی کے ڈاکٹر سنجیو بالیان اور انڈیا اتحاد کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - LOK SABHA ELECTIONS 2024

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن ان کے منصوبے کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔ وہیں بی ایس پی امیدوار دیورت تیاگی نے کہا کہ ملک میں نفرت کا ماحول بنا کر بی جے پی پھر سے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔میرٹھ میں ان کا جو امیدوار ہے وہ صرف ایک اداکار ہے اس کو رام سے جوڑکر دیکھنا صحیح نہیں ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details