نئی دہلی:مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھنے لگا ہے۔ ادھر شیو سینا (یو بی ٹی) کی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پرینکا چترویدی نے پی ایم مودی کے بارے میں ایسا بیان دیا ہے جس سے سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں شیوسینا لیڈر پرینکا چترویدی سے ان کے پسندیدہ لیڈر کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔ اس پر انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیا۔ انھوں نے پی ایم مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں، خاص کر نوجوانوں اور خواتین سے رابطہ قائم کرنے میں ماہر ہیں۔ پرینکا چترویدی نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پی ایم مودی نے بی جے پی کے لیے بڑی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور ایک بڑے ووٹ بینک کو متاثر کیا ہے۔
خواتین کے مسائل پر آواز اٹھائی:
شیو سینا کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی خواتین کے مسائل پر آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں۔ تاہم یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ جب انہوں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا تو ان کے شوہر نے کہا تھا کہ وہ کبھی بھی سیاست میں کامیاب نہیں ہو پائیں گی لیکن پرینکا نے اپنے شوہر کو غلط ثابت کر دیا اور سیاست میں آنے کے صرف 10 سال کے اندر ہی وہ پارلیمنٹ پہنچ گئیں اور کامیابی حاصل کی۔
کانگریس سے سیاست کا آغاز کیا: