حیدرآباد:آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں جگن موین ریڈی کے اقتدار میں آنے کے بعد بجلی کے چارجس میں سات گنا اور آر ٹی سی بس کرایوں کے چارجس میں پانچ گنا اضافہ کیا گیا۔
انہوں نے ضلع چتور کے مختلف علاقوں میں روڈشوز منعقد کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ۔انہوں نے کہا کہ جگن موہن ریڈی نے گذشتہ اسمبلی انتخابات کے موقع پرکہا تھا کہ مکمل شراب بندی تک وہ ووٹ نہیں مانگیں گے، تاہم انہوں نے اپنے وعدہ کا احترام نہیں کیا اور ریاست میں شراب کی دکانات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا۔