اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر کی شاہ اسلامک لاٸبریری میں فروغ اردو کانفرنس منعقد - Certificate Distribution Ceremony - CERTIFICATE DISTRIBUTION CEREMONY

مظفرنگر میں واقع شاہ اسلامک لاٸبریری میں فروغ اردو کانفرنس منعقد کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر ایک سالہ اردو ڈپلومہ کورس مکمل کرنے والے طلبإ و طالبات کے درمیان سرٹفکٹ تقسیم کۓ گیۓ

مظفرنگر کی شاہ اسلامک لاٸبریری میں فروغ اردو کانفرنس منعقد
مظفرنگر کی شاہ اسلامک لاٸبریری میں فروغ اردو کانفرنس منعقد (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 5:43 PM IST

مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کے لوہیا بازار کی جامع مسجد میں واقع مشہور تعلیمی ادارہ شاہ اسلامک لائبریری شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس میں حکومت ہند کی وزارت برائے ترقی انسانی وساٸل کے ذیلی ادارہ قومی کونسل براۓ فروغ اردوزبان نئی دہلی کے ایک سالہ اردو ڈپلومہ کورس کر نے والے طلبإ و طالبات کو سرٹفکٹ تقسیم کۓ گئے۔

مظفرنگر کی شاہ اسلامک لاٸبریری میں فروغ اردو کانفرنس منعقد (etv bharat)

تقریب کی صدارت بانٸ لاٸبریری قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے کی۔اس موقع پر موصوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ اردو زبان ہندوستانی زبان ہے جو ملک کی قومی یکجہتی کی امین اور مشترکہ تہذیب کی ترجمان ہے۔پیار و محبت کا وسیلہ ہے۔زندہ دلی کا سامان ہے۔ روح کی تسکین کا ذریعہ ہے۔ ادب و احترام اور سلیقہ کا درس ہے۔

انہوں نے کہاکہ اتحاد و اتفاق کا سبق پڑھاتی ہے۔ حب وطنی کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے ملک کی آزادی کی تحریک میں اردو و اردو داں طبقہ کا بہت عظیم کردار تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہے۔اردو زبان عالمی سطح پر ہمارے ملک کا نام روشن کرتی ہے۔ ملک کے تمام باشندوں و سبھی مذاہب کے ماننے والوں کو متحد رہکر جینے کا جذبہ پروان چڑھاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علیزہ عباسی سی بی ایس سی بورڈ کے امتحان میں 98.4 فیصد کے ساتھ اسکول ٹاپر بنیں

آج کی اس پر وقار تقریب میں تقریبا ساٹھ طلبإ و طالبات کو سرٹفکٹ دئیے گئے ہیں ۔ تقریب میں شہر کے اہم علما کرام اٸمہ مساجد اساتذہ مدارس و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ شاہ اسلامک لاٸبریری اور اس کے اردو سینٹر کی کار کردگی پر مبارک باد پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details