اردو

urdu

ETV Bharat / state

نشے کے عادی کو کمرے میں بند کرنا بھاری پڑ گیا، گھر میں آگ لگا دی، 11 افراد جھلسے

باگیشور کے دیونائی رنکوڈی گاؤں میں نشے کے عادی شخص نے اپنے گھر کو آگ لگا دی۔ واقعے میں 11 افراد جھلس گئے۔

باگیشور میں ایک مکان میں آگ زنی
باگیشور میں ایک مکان میں آگ زنی (Concept Image)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

باگیشور (اتراکھنڈ):بیجناتھ تھانہ علاقہ کے تحت ایک مکان میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے 11 افراد جھلس گئے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ جنہیں ابتدائی علاج کے بعد ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ باگیشور کے گروڈ ڈیولپمنٹ بلاک کے دیونائی رنکوڈی گاؤں میں پیش آیا۔

بیجناتھ پولس اسٹیشن کے انچارج پرتاپ سنگھ ناگرکوٹی نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقعے پر پہنچی اور تمام جلے ہوئے لوگوں کو ابتدائی علاج کے بعد باگیشور ضلع اسپتال بھیج دیا۔ آگ لگنے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں کے لوگ موقعے پر پہنچ گئے۔ سب نے کافی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

پولیس کے مطابق ذاتی دشمنی کی بنا پر ایک شخص نشے میں دھت ہو کر گاؤں کے ایک گھر پہنچا اور گھر والوں کو مارنا شروع کر دیا۔ اس دوران نشے کے عادی شخص نے ایک شخص کا سر پھوڑ دیا۔ متاثرہ شخص کے گھر والوں نے نشے کے عادی شخص کو کمرے میں بند کر کے اس کے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی۔ الزام ہے کہ اس دوران اس شخص نے کمرے میں رکھے گیس سلنڈر کو کھول کر آگ لگا دی، جس سے کمرے میں بیٹھے خاندان کے تمام افراد جھلس گئے۔ پولیس موقعے پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو سی ایچ سی بیجناتھ لے گئی جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد 10 لوگوں کو باگیشور ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ یہ واقعہ منگل کی رات 10 بجے کا بتایا جاتا ہے۔

واقعے میں جھلسنے والے افراد کی شناخت منگلا گری (18) ولد دیوان گری، مکیش (14) ولد ہریش گری، کندن ناتھ (32) ولد مادھو ناتھ، بھگوتی دیوی (64) زوجہ مدن رام، بینا (31) زوجہ کندناتھ، جگدیش (22) ولد شنکر ناتھ، کلاوتی زوجہ (55) بیوی شنکرناتھ، جیون گری (35) ولد نارائن گری، منی دیوی (45) زوجہ نارائن گری، چمپا گوسوامی (20) بیٹی نارائن گری، ونود گری (24) ولد نارائن گری کے طور پر کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details