مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں جمعرات کو عالمی یوم آبادی کے مناسبت سے جنسنکھیا سمادھان فاؤنڈیشن کی جانب سے جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ مختلف مذہبی تنظیم کے رہنماؤں اور سابق فوجیوں نے آبادی کنٹرول قانون نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔
چنسنکھیا سمادھان فاؤنڈیشن کے ضلع صدر نے کہا کہ ریاست کے سبھی ضلع کلیکٹریٹ پر آبادی کنٹرول قانون کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ اس بڑھتی ہوئی آبادی پر بریک لگانے کی ضرورت ہے اور کہا کہ فاؤنڈیشن مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت ہند فوری طور پر بڑھتی ہوئی پاپولیشن پر قانون نافذ کرے تاکہ بڑھتی ہوئی پاپولیشن سے ملک کی ترقی اور معیشت کو ہو رہے نقصان پر بریک لگ سکے۔