اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: گرین کیمسٹری کے فوائد کے عنوان پر سمینار اور تقریری مقابلہ کا انعقاد - Green Chemistry Seminar in Gaya

Speech Competition in Gaya: گیا کے مرزا غالب کالج میں ' سبز کمیسٹری کے فوائد' کے عنوان پر سمینار اور تقریری مقابلہ ہوا۔ پروفیسر انچارج نے اپنے خطاب میں کہا کہ' آلودگی دہشت گردی کی طرح ہی پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ آلودگی کو روکنا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، طلبا کو اس پر ابھی سے حساس ہونا ہوگا۔

Seminar and Speech Competition on Benefits of Green Chemistry Organized in Gaya
گیا: گرین کیمسٹری کے فوائد کے عنوان پر سمینار اور تقریری مقابلہ کا انعقاد (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 12:39 PM IST

گیا:ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع مرزا غالب کالج کے شعبۂ کیمسٹری کی جانب سے' سبز کیمسٹری کے فوائد' کے موضوع پر سمینار اور ایک تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اساتذہ طلباء اور ماہرین اور کالج کے ذمہ داروں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے شعبۂ کیمسٹری کے ہیڈ ڈاکٹر راغب احسن نے طلبہ کی شرکت اور موجودگی کو سراہا۔ انہوں نے روزمرہ کی زندگی میں گرین کیمسٹری کے فوائد کا ذکر کیا۔ اس مقابلہ میں شعبۂ کیمسٹری کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے گیارہ طلباء نے حصہ لیا۔ شرکاء نے موضوع سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹراؤٹ فارمنگ نے عادل اور سعدیہ کو دلوائی پہچان

طلباء کے لیے انعامی تقریری مقابلہ بھی ہوا جس میں باضابطہ ممتحن بھی تھے جنہوں نے طلباء میں تین شرکاء کو پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن سے نوازا۔ پہلی پوزیشن ایم ایس سی سمسٹر چہارم کی طالبہ ام فوزیہ نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن بی اے سیکنڈ سمسٹر کی طالبہ زینب افروز کے حصے میں آئی۔ تیسرا مقام بی اے سکنڈ سمسٹر کے طالب علم سید روباب حسین نے حاصل کیا۔ ممتحن میں ڈاکٹر محمد شہاب الدین شعبۂ کیمسٹری اور ڈاکٹر منہاج عالم شعبۂ نباتیات شامل تھے۔ اس موقع پر گورننگ باڈی کے سیکرٹری شبیع عارفین شمسی، گورننگ باڈی کے نائب صدر پروفیسر حفیظ الرحمٰن خان اور انچارج پرنسپل ڈاکٹر محمد علی حسین نے طلباء کو انعامات دے کر حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر گورننگ باڈی کے نائب صدر پروفیسر حفیظ الرحمٰن خان نے کہا کہ ہم باتیں تو کرتے ہیں لیکن روزمرہ کی زندگی میں اس پر عمل نہیں کرتے۔ انچارج پرنسپل علی حسین نے کہا کہ آلودگی پوری دنیا میں دہشت گردی کی طرح پھیل رہی ہے۔ گورننگ باڈی کے سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے اس پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں اس طرح کے پروگرام منعقد ہوتے رہنا چاہیے۔ کالج انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ پروگرام میں اظہار تشکر ڈاکٹر محمد شہاب الدین نے کیا اور پروگرام کی نظامت ڈاکٹر عرفانہ ناہید نے کی۔ اس پروگرام میں کالج کے پروفیسرز اور طلباء کثیر تعداد میں موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details