اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم سنگھ نگر میں 24 گھنٹے کے اندر دوسرا مبینہ انکاؤنٹر، دلشاد کے بعد ساجد بھی گرفتار - Udhamsingh Nagar Encounter - UDHAMSINGH NAGAR ENCOUNTER

ضلع ادھم سنگھ نگر میں آج پھر پولیس کا بدمعاشوں کے ساتھ مبینہ تصادم ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم ساجد عرف کلّن نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ساجد زخمی ہوگیا اور اس کے بعد پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا۔

ادھم سنگھ نگر میں 24 گھنٹے کے اندر دوسرا انکاؤنٹر
ادھم سنگھ نگر میں 24 گھنٹے کے اندر دوسرا انکاؤنٹر (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2024, 1:54 PM IST

ادھم سنگھ نگر (اتراکھنڈ): ضلع ادھم سنگھ نگر میں پولیس نے بدھ کو فرار ہونے والے دوسرے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر انکاؤنٹر میں گرفتار کر لیا۔ بدھ کو ضلع ادھم سنگھ نگر کے جَسپور میں انکاؤنٹر ہوا تھا جس میں ایک ملزم کے گولی لگنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تاہم اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا جس کی تلاش میں پولیس لگی تھی۔

ملزم کے ساتھ پولیس انکاؤنٹر:

ادھم سنگھ نگر کے ایس ایس پی منیکانت مشرا نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ مفرور ساجد اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر کہیں جا رہا ہے۔ اس اطلاع پر پولیس نے اس کو گرفتار کرنے کے لئے اپنا جال بچھایا۔ ساجد اپنے دوست کے ساتھ موٹرسائیکل پر کہیں جا رہا تھا، چیکنگ کے دوران جب پولیس نے اس کی موٹرسائیکل روکنے کی کوشش کی تو موٹر سائیکل روکنے کے بجائے اس نے بھاگنے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اور اس کے پیر پر گولی ماردی۔ اس کے بعد ساجد کو پولیس نے گرفتار کرکے علاج کے لیے اسپتال میں بھرتی کرادیا۔

ملزم ساجد عرف کلّن انکاؤنٹر کے بعد گرفتار:

ایس ایس پی نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ اس کے خلاف اتر پردیش میں ڈکیتی، لوٹ مار، قتل کی کوشش، اغوا وغیرہ جیسے سنگین جرائم کے کئی مقدمات درج ہیں۔ اس ملزم کا نام ساجد عرف کلّنٖٖ ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ بدھ کو بھی ادھم سنگھ نگر ضلع کے جسپور میں پولیس کا بدمعاشوں کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا تھا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دلشاد نامی ملزم کی ٹانگ میں گولی لگی تھی۔ مقابلے کے دوران دلشاد کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ کاشی پور میں ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے دلشاد کو ہلدوانی بھیج دیا تھا۔ تب سے پولیس مفرور ملزم کی تلاش میں تھی۔

سرافہ ڈکیتی کے سلسلے میں مطلوب تھا:

اودھم سنگھ نگر پولیس حال ہی میں جسپور میں ہوئی ڈکیتی کے واقعہ کے سلسلے میں ان دونوں بدمعاشوں کی تلاش کر رہی تھی۔ ان دونوں کے خلاف کئی مقدمات بھی درج ہیں۔ جسپور کے کاٹن مل علاقے میں بدھ کی رات پولیس کے ساتھ دو بدمعاشوں کی لڑائی ہوئی۔ مقابلے میں جب ایک ملزم گولی لگنے سے زخمی ہوا تو اس کا ساتھی موقع سے فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تصادم میں ساجد کو ٹانگ میں گولی لگی:

دیر رات کنڈا تھانہ علاقے کے بنٹ والا گاؤں کے نزدیک پولیس نے مخبر کی اطلاع پر محاصرہ کیا کہ ایک بدمعاش اپنے دوست کے ساتھ کہیں گیا ہے۔ اس دوران خود کو پولیس کے گھیرے میں دیکھ کر ساجد عرف کلّن نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ اس کے بعد پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چلائی گئی گولی کلّن کو لگ گئی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

24 گھنٹے میں دو انکاؤنٹر، دو ملزم گرفتار:

اس کے بعد پولیس ساجد عرف کلّن نامی ملزم کو کاشی پور کے ایل ڈی بھٹ سرکاری اسپتال لے گئی۔ وہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ساجد عرف کلّن کو ہایر سینٹر ریفر کر دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ادھم سنگھ نگر منیکانت مشرا فوراً کاشی پور پہنچے اور واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایس ایس پی ادھم سنگھ نگر نے بتایا کہ پولیس پوچھ تاچھ کے دوران معلوم ہوا کہ ساجد عرف کلّن کے خلاف یوپی میں قتل کی کوشش، ڈکیتی، لوٹ مار، چوری اور اغوأ کے کئی معاملے درج ہیں۔ واقعہ کے بعد ضلع کی موبائل فرانسک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ سے متعلق شواہد اکٹھے کئے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کل انکاؤنٹر کے دوران زخمی ہونے والا ملزم دلشاد اور آج انکاؤنٹر کے دوران زخمی ہونے والا ملزم ساجد عرف کلّن 14 ستمبر کو ایک سرافہ تاجر کو لوٹنے میں ملوث تھا۔ جس کے بعد پولیس ان کی تلاش میں مصروف ہوگئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details