لکھنو:اس موقعے پر اتر پردیش حکومت میں اقلیتی فلاح و بہبود کی وزیر مملکت دانش ازاد انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں مدرسوں کی تصویر بدل رہی ہے۔ سماجوادی حکومت میں مدرسوں میں سائنس ٹیکنالوجی کمپیوٹر کی تعلیم نہیں دی جاتی تھی لیکن اب مدرسوں میں ان تمام فنون پر بچوں کو تربیت کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر منظور مدارس کو بند کرنے کا جو حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے ہم غور و فکر کریں گے۔ آئین سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔ اگر آئین میں اقلیتوں کے اسکول کھولنے کا اختیار دیا گیا ہے تو ہم اس کو دیکھیں گے۔ آئین کے اوپر کچھ بھی نہیں ہے۔ اس کے خلاف کوئی بھی کام نہیں ہوگا۔
دانش ازاد انصاری نے کہا کہ مدرسہ ماڈرنائزیشن اسکیم کو بھی بحال کرنے کے لیے مرکزی وزیر کرن رججو سے بات چیت ہوئی ہے۔ امید ہے کہ مدرسہ ماڈرن ٹیچر اسکیم کے تحت سبھی ٹیچروں کو بحال کیا جائے گا۔
وہیں ارم اسکول اور دیگر مدارس کے طلباء نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اج سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جی عبدالکلام کے یوم وفات کے موقع پر ہم سائنس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔ مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ اس کا حصہ بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جو مدرسوں پہ الزام عائد ہوتا رہا کہ مدرسوں میں سائنس ٹیکنالوجی کمپیوٹر کی تعلیم نہیں ہوتی ہے وہ بے بنیاد ہے ہم لوگ سائنس کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ہر وہ چیز جانتے ہیں جسے دیگر اسکولوں میں پڑھایا جاتا ہے۔