مرادآباد:ریاست اتر پردیش کے ضلع رام پور کے ٹانڈہ تھانہ کے تحت لال پور کلان گرام پنچایت میں واقع ایک پرائمری اسکول کی خاتون نے ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، وہ مراد آباد کے محلہ آزاد نگر کی رہنے والی تھی۔
غازی آباد کی ایک فارمیسی کمپنی میں کام کرنے والے سہیل زیدی نے کہا ہے کہ اساتذہ کے آن لائن حاضری کے نظام کی وجہ سے ان کی اہلیہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔ اگرچہ سہیل نے ایسی کوئی تحریری شکایت نہیں درج کرائی ہے، لیکن یہ واقعہ بدھ کی صبح نانگلی گاؤں کے قریب پیش آیا، فرحہ بدھ کی صبح سات بجے آٹو سے اسکول کے لیے روانہ ہوئی تھی۔