حیدرآباد : الہ آباد ہائی کورٹ نے آج چندوسی ٹرائل کورٹ میں زیرسماعت ایک مقدمہ کی کارروائی پر 25 فروری تک روک لگا دی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سنبھل میں شاہی جامع مسجد مبینہ طور پر ایک ہندو مندر کے مقام پر بتائی گئی تھی۔ الہ آباد ہائیکورٹ میں سنبھل شاہی جامع مسجد کمیٹی کی جانب سے داخل کی گئی سول نظر ثانی کی درخواست کے بعد جسٹس روہت رنجن اگروال کی بنچ نے یہ حکم دیا۔
مسجد کمیٹی نے درخواست میں 19 نومبر کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے ایڈوکیٹ کمشنر کو مسجد کا سروے کرنے کی ہدایت دینے سے متعلق حکم کو چیلنج کیا ہے۔ جسٹس روہت رنجن اگروال نے یونین آف انڈیا، یو پی حکومت، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، ضلع مجسٹریٹ اور مقدمہ کے تمام مدعیان کو اس معاملہ میں اندرون دو ہفتے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ اس معاملے میں آئندہ سماعت 25 فروری کو مقرر کی گئی۔