نوئیڈا:اس سے قبل سماج وادی پارٹی نے ڈاکٹر مہیندر ناگر کو امیدوار بنایا تھا۔ لیکن ایس پی کے کچھ لیڈروں نے اس کی مخالفت کی، جس کی وجہ سے ہائی کمان نے ڈاکٹر مہندر ناگر کا ٹکٹ کاٹ کر راہل اوانہ کو دے دیا۔ لیکن اکھلیش یادو نے پھر دوبارہ ڈاکٹر مہیندر ناگر کو نئے امیدوار کے طور پر منتخب کیا اور میدان میں اتار دیا۔
- گوتم بدھ نگر پر سب کی نظریں مرکوز
گوتم بدھ نگر ملک کی سب سے زیادہ زیر بحث لوک سبھا سیٹوں میں سے ایک ہے۔ ڈاکٹر مہیش شرما طویل عرصے تک یہاں کے ایم پی رہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی اس وقت اہم اپوزیشن پارٹی ہے۔ اس لیے اس حلقے کا ٹکٹ بہت اہم ہے۔ اکھلیش یادو نے یہ اہم ذمہ داری گوتم بدھ نگر کے گجر لیڈر کو دی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈاکٹر مہندر ناگر سماج وادی پارٹی سے پہلے کانگریس کے تجربہ کار لیڈر تھے۔ وہ طویل عرصے تک گوتم بدھ نگر کانگریس کمیٹی کے صدر بھی رہے۔