سروہی: راجستھان کے ضلع سروہی کے کوتوالی تھانہ حلقے میں جمعرات کو ایک بے قابو کار الٹ گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ ایک خاتون زخمی ہے اور ضلع اسپتال میں زیر علاج ہے۔
سروہی کوتوالی تھانے کے افسر کیلاش دان نے بتایا کہ کے کار میں سوار ایک خاندان گجرات سے جودھپور جا رہا تھا۔ سرنیشور جی پلیا کے قریب چلتی کار کا اگلا ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر کو پار کرتے ہوئے نالے میں جا گری۔ حادثہ اتنا دردناک تھا کہ کار میں سوار پھلودی کے کھارا گاؤں کے رہنے والے دو مرد، دو خواتین اور ایک بچہ موقعے پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او مکیش چودھری کوتوالی تھانے کے افسر کے ساتھ موقعے پر پہنچے اور زخمی خاتون کو ضلع اسپتال لے گئے۔ اس کے علاوہ مرنے والوں کی لاشیں مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں۔