اردو

urdu

پریکشا پر چرچہ 2024 پروگرام کے لئے دو کروڑ سے زائد رجسٹریشن

By IANS

Published : Jan 25, 2024, 9:20 AM IST

Registrations for 'Pariksha Pe Charcha 2024'وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کردہ فلیگ شپ انٹرایکٹو پروگرام 'پریکشا پہ چرچہ 2024' کے لیے بھاری تعداد میں دو کروڑ سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کروایا ہے۔

Pariksha Pe Charcha 2024
Pariksha Pe Charcha 2024

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے فلیگ شپ انٹرایکٹو پروگرام 'پریکشا پہ چرچہ 2024' کے لیے ریکارڈ 2.26 کروڑ رجسٹریشن موصول ہوئے ہیں۔ اسکول کے طلباء، اساتذہ اور والدین کے ساتھ پروگرام کے ساتویں ایڈیشن 'پریکشا پہ چرچا 2024' کے لئے مائی گورنمنٹ پورٹل پر بڑے پیمانے پر 2.26 کروڑ رجسٹریشن کیے گئے ہیں۔

وزارت تعلیم نے کہا کہ بھاری تعداد میں رجسٹریشن سے ملک بھر کے طلباء میں وسیع جوش و خروش کی عکاسی کرتا ہے، جو اس تقریب میں شرکت کرنے اور وزیر اعظم سے بات چیت کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس سال پریکشا پہ چرچا پروگرام 29 جنوری کو دہلی کے بھارت منڈپم میں ٹاؤن ہال فارمیٹ میں منعقد کیا جائے گا۔ پروگرام میں تقریباً 3000 شرکاء وزیر اعظم سے بات چیت کریں گے۔ ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے دو طلباء اور ایک استاد، اور کالا اتسو کے فاتحین کو مرکزی تقریب کے لیے خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ ایک عہدیدار نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے ایکلویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکولس کے 100 طلباء اس کے قیام کے بعد پہلی بار اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ پریکشا پر چرچا وزیراعظم مودی کی جانب سے شروع کردہ ایک ایسی تحریک ہے جس سے طلباء، والدین، اساتذہ اور معاشرے کو ایک ایسے ماحول کو پروان چڑھایا جا سکے جہاں ہر بچے کی منفرد انفرادیت کو منایا جائے، اس کی حوصلہ افزائی کی جائے اور اسے مکمل طور پر اظہار خیال کرنے کی اجازت دی جائے۔ پریکشا پر چرچہ 2024 پروگرام کے تحت امتحان کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے ایک منفرد پہل کے طور پر 23 جنوری کو ملک بھر کے 774 اضلاع میں 657 کیندریہ ودیالیوں اور 122 نوودیا ودیالیوں میں ملک گیر پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: تعلیم کے ساتھ تربیت بھی والدین کی ذمہ داری

وزارت تعلیم نے کہا کہ میگا ایونٹ میں 60,000 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔ اس دن کو 'پراکرم دیوس' کے طور پر نیتاجی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے دن طلبہ کو عظیم رہنما کی زندگی سے متاثر کرنے اور ان میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ متاثر کن پیغام پینٹنگ مقابلے کا موضوع بھی تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details