بہار: جھارکھنڈ میں آخری مرحلے کے تحت جن تین حلقوں پر ووٹ ڈالے گئے ان میں گڈا لوک سبھا حلقہ بھی شامل ہے۔ گڈا لوک سبھا حلقہ جغرافیائی لحاظ سے ریاست بہار کی سرحد پر واقع ہے اور اس حلقے میں ریاست جارکھنڈ میں مسلمانوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے۔ اس کے باوجود اس سیٹ پر گزشتہ تین دفعہ سے بی جے پی کے نشی کانت دوبے جیت حاصل کرتے آ رہے ہیں اور چوتھی دفعہ بھی بی جے پی نے اسی کو میدان میں اتارا ہے اور ان کا مقابلہ کانگرس کے لیڈر پردیپ یادو سے ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے اسی معاملے پر کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدر ارشد وہاب سے بات چیت کی۔ ارشد وہاب گڈا کے بسنترائل لوک سبھا حلقے کے ضلع پارشد رکن بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس لوک سبھا حلقے پر پچھڑے طبقات کے لوگ بھی بڑی تعداد میں ہیں اس کے علاوہ یادو بھی ایک اہم کردار کسی کی شکست اور جیت میں ادا کرتے ہیں۔ یادو یہاں تقریبا 12 فیصد ہیں لیکن گزشتہ کئی دفعہ سے مشاہدہ کیا گیا ہے کہ یادو اور نچلی ذاتی کے لوگ براہمن کے ساتھ مل کر ووٹ کرتے ہیں اور یہی وہ فیکٹر ہے جس کی بنیاد پر بی جے پی کے نشی کانت دوبے لگاتار تین دفعہ سے جیت حاصل کرتے رہے ہیں۔