ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024: ووٹر لسٹ میں آن لائن چیک کریں اپنا نام، یہ ہے طریقہ - HOW TO CHECK VOTER LIST

مہاراشٹر میں 20 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہاں جانیے آن لائن کس طرح ووٹر لسٹ میں نام چیک کیا جاتا ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2024, 5:07 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی کی 288 سیٹوں کے لیے 20 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ایسے میں الیکشن کے لیے میدان پوری طرح تیار ہے۔ ریاستی انتخابات میں حکمراں مہایوتی اتحاد کا مقابلہ کانگریس کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی (MVA) سے ہوگا۔ مہایوتی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی زیر قیادت شیو سینا شامل ہیں۔

اپوزیشن گروپ میں شیوسینا (یو بی ٹی)، این سی پی (شرد چندر پوار) اور کانگریس شامل ہیں۔ ریاست کی 288 نشستوں میں سے 234 عام زمرہ کے لیے، 29 درج فہرست ذات (ایس سی) اور 25 درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے لیے ہیں۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفس کی رپورٹ کے مطابق 2024 مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں 4140 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

ووٹر لسٹ میں اپنا نام آن لائن کیسے چیک کریں؟

الیکشن کمیشن کی سرکاری ووٹر سروس ویب سائٹ (https://voters.eci.gov.in/) پر جائیں۔ یہاں آپ کو سرکاری پورٹل کے دائیں جانب 'سرچ ان الیکٹورل رول' کا آپشن نظر آئے گا۔ اس ٹیب پر کلک کریں۔ اب آپ کے ڈیوائز پر ایک نیا ٹیب پیج کھلے گا۔ یہاں آپ کو تین آپشن نظر آئیں گے۔ پہلا 'EpIC کے ذریعے تلاش کریں'، دوسرا 'تفصیل کے لحاظ سے تلاش کریں' اور تیسرا 'موبائل کے ذریعے تلاش کریں'۔

ایپک (EPIC ) کے ذریعے ووٹر لسٹ میں اپنا نام کیسے تلاش کریں؟

اس اختیار کے لیے آپ کو اپنا انتخابی تصویری شناختی کارڈ (EPIC) نمبر درج کرنا ہوگا۔ یہ آپ کو ای سی آئی کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ اس کے بعد آپ کو اپنی ریاست کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اس کے بعد کیپچا پُر کریں اور سرچ پر کلک کریں۔ اب آپ رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات دیکھیں گے۔ آپ اس میں اپنا نام بھی دیکھ سکتے ہیں۔

تفصیل سے نام تلاش کریں:

اس آپشن میں آپ کو کچھ تفصیلات بھرنی ہوں گی، جس میں آپ کی ریاست اور وہ زبان شامل ہے جس کے ساتھ آپ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنی ذاتی تفصیلات بھی دینی ہوں گی، اس میں آپ کو نام، والد یا شریک حیات کا نام، تاریخ پیدائش، عمر اور جنس درج کرنا ہوگی۔ اس کے بعد مقام کی تفصیلات ہے، جس میں آپ کو اپنا ضلع اور اسمبلی حلقہ داخل کرنا ہوگا۔ آخر میں، آپ کو کیپچا کوڈ درج کرنا ہوگا اور سرچ پر کلک کرنا ہوگا۔ ایسا کرنے سے آپ رجسٹرڈ ووٹرز کی تمام تفصیلات دیکھ پائیں گے۔

موبائل سے نام تلاش کریں:

ووٹر لسٹ میں اپنا نام آن لائن چیک کرنے کا یہ ایک اور آسان آپشن ہے۔ اس میں آپ کو سب سے پہلے اپنی ریاست کا نام بھرنا ہوگا اور اس زبان کا انتخاب کرنا ہوگا جس میں آپ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ پھر آپ کو اپنا رجسٹرڈ موبائل نمبر، کیپچا کوڈ درج کرنا ہوگا اور 'سینڈ او ٹی پی' پر کلک کرنا ہوگا۔

اس کے بعد آپ کو اپنے موبائل پر ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) ملے گا۔ اسے درج کریں اور سرچ پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.