مظفرنگر: بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان کو چودری راکیش ٹیکیت نے کہا کہ اس بند کو کامیاب بنانے کے لیے اور بھی بہت سی تنظیمیں ساتھ دیں گی دکانوں کے بند کرنے کو لے کر انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ اپ کسانوں کی جائز مطالبات کو لے کر ایک دن کے لیے اپنی دکانیں بند رکھیں اور ایک دن کسان اماوس کے طور پر منائیں۔ بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودری را کیش ٹكيت نے کہا کہ 16 فروری کو بھارت بند ہے، اور اس دن کسان بھی اپنے کھیتوں میں نہ جائیں اور ایک دن کے لیے اپنے کام کو بند رکھیں۔
پہلے بھی جب اماوسیا ہوتی تھی تب کسان اپنے کھیتوں میں کام نہیں کرتے تھے تو 16 فروری کو کسانوں کے لیے یہ اماوسیہ ہے۔ اس میں کسان کوئی کام نہ کریں ۔یہ ایگریکلچرل اسٹرائک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اسٹرائک سے ملک میں ایک بڑا میسج جائے گا اور ہماری تاجروں سے بھی اپیل ہے کہ اس دن اپنی دکانداری نہ کرے اور دکان کسانوں کے حمایت میں ایک دن کے لیے بند رکھیں۔