راجکوٹ:راجکوٹ کے گیمنگ زون میں آتشزدگی معاملہ میں اب تک کوئی کارروائی نہ ہونے کے سبب کانگریس کے لیڈر شکتی سنگھ گوہل نے 25 جون کو راجکوٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دراصل 25 جون کو ٹی آر پی گیم زون راجکوٹ میں ایک انتہائی المناک واقعہ پیش آیا تھا۔ گیم زون میں آگ لگنے سے بہت سے خاندانوں نے اپنے پیارے معصوم بچوں اور کنبے کے افراد کو کھو دیا۔ ایسے میں گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر شکتی سنگھ گوہل نے ماہانہ یوم وفات کے موقع پر راجکوٹ میں ایک پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ گجرات کانگریس کمیٹی اور راجکوٹ سٹی کانگریس کمیٹی نے راجکوٹ میں انصاف کے حصول کے لیے جن مسائل کو اٹھایا ہے، اس پر راجکوٹ کے لوگوں نے شروع سے ہی حمایت اور تعاون کیا ہے۔ راجکوٹ کے لوگ 25 جون کو گیم زون میں ہلاک ہوئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوں اور کینڈل مارچ بھی کریں اور چار بجے تک راجکوٹ بند بھی رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: