اردو

urdu

ETV Bharat / state

رائے پور ہجومی تشدد معاملہ میں ایک اور مسلم نوجوان جاں بحق - Raipur mob attack - RAIPUR MOB ATTACK

Raipur mob attack رائے پور میں ہجوم کے مبینہ حملے میں زخمی ہونے والا تیسرا نوجوان گذشتہ 10 دنوں سے زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی جنگ ہار گیا۔ منگل کی صبح اس نے رائے پور کے ہسپتال میں آخری سانس لی۔ اس معاملہ میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 18, 2024, 4:46 PM IST

Updated : Jun 18, 2024, 5:14 PM IST

رائے پور: رائے پور: چھتیس گڑھ میں رائے پور کے ارنگ تھانہ علاقے میں پیش آئے ہجوم تشدد معاملہ میں شدید زخمی ہوئے نوجوان نے واقعہ کے 10 روز بعد دم توڑ دیا۔ نوجوان رائے پور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں صدام قریشی نے منگل کو آخری سانس لی۔

اترپردیش کے رہنے والا صدام قریشی کو ہجومی تشدد کے واقعہ میں شدید زخمی ہونے کے بعد ڈی کے ایس اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے قریشی کے سر اور معدے کی سرجری کی جس کے بعد وہ بات کرنے کے قابل نہیں تھا۔ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ اگلے دو دن قریشی کےلئے انتہائی اہم ہے، لیکن اس دوران اس کی موت ہوگئی۔ رائے پور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کیرتن راٹھور نے قریشی کی موت تصدیق کی ہے۔ تاہم اس معاملہ میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات، سہارنپور اتر پردیش کے رہنے والے چاند خان، گڈو خان ​​اور صدام قریشی ایک ٹرک میں تقریباً 24 مویشیوں کو لے کر مہاسمنڈ سے اڈیشہ جا رہے تھے کہ 10 تا 12 افراد نے مویشی لے جانے والے ٹرک کا پیچھا کرنا شروع کردیا، جس کے بعد تینوں نے مہاسمند سے رائے پور کی طرف گاڑی کو موڑ دیا۔ اس کے بعد مہاندی کے قریب 10 تا 12 افراد کے گروپ نے ان پر حملہ کردیا۔ گروپ نے تینوں کے ساتھ شدید مارپیٹ کی اور انہیں مہاندی میں پھینک دیا۔ چاند خان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ گڈو خان کا بھی دوران علاج انتقال ہوگیا۔ تیسرا نوجوان صدام قریشی کو شدید زخمی حالت میں رائے پور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ گذشتہ 10 روز سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا تھا۔

ارنگ پولیس کی جانب سے معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے تاہم ابھی تک کسی کی نہ تو شناخت کی گئی اور نہ ہی اس معاملہ میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Last Updated : Jun 18, 2024, 5:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details