ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

راہل گاندھی نے تعمیراتی مزدوروں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے - Rahul Gandhi meets labourers - RAHUL GANDHI MEETS LABOURERS

Rahul Gandhi meets labourers کانگریس رہنما راہل گاندھی نے آج دہلی کے تعمیراتی مزدوروں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل جاننے کی کوشش کی، اس دوران انہوں نے مزدوروں کے ساتھ کام بھی کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 4, 2024, 5:47 PM IST

Updated : Jul 4, 2024, 6:33 PM IST

دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف و کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جمعرات کو دہلی کے جی ٹی بی نگر میں مزدوروں سے ملاقات کی۔ اس دوران راہل گاندھی کو مزدوروں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پر راہل گاندھی کو الگ الگ انداز میں بھی دیکھا گیا۔

راہل گاندھی نے مزدوروں کے ساتھ ملکر تعمیرات کا کام بھی کیا۔ انہوں نے پھاؤڑے کی مدد سے سیمنٹ اٹھائی اور دیگر تعمیراتی کام کرتے ہوئے بھی راہل کو دیکھا گیا۔ کانگریس کے ایکس ہینڈل پر راہل کی مزدوروں سے ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئیں اور کیپشن میں لکھا کہ ’یہ محنتی مزدور ہندوستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی زندگیوں کو آسان بنانا اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہماری ذمہ داری ہے‘۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ راہل گاندھی اچانک عام لوگوں کے درمیان پہنچے ہوں۔ گذشتہ سال ستمبر کے مہینہ میں وہ دہلی کے فرنیچر بازار پہنچے تھے، جہاں وہ فرنیچر بنانے والے مزدوروں سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے فرنیچر بنانے میں بھی ان کا ہاتھ بٹایا تھا اور بڑھائیوں کی خوب تعریف کی تھی۔

Last Updated : Jul 4, 2024, 6:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details