مرادآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی اتر پردیش میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کو عوام کی بھر پور حمایت مل رہی ہے۔مرادآباد میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
یہ یاترا مرادآباد کے جامع مسجد علاقے سے شروع ہو کر اندرا چوک، گلشہید، ڈبل فاٹک ہوتے ہوئے کوہنور تراہے سے نکل کر امروہہ کی طرف روانہ ہوگئی ۔اتر پردیش کانگرس کمیٹی کے نائب صدر رضوان قریشی کی قیادت میں ضلع مرادآباد کے تمام پارٹی کارکنان اس قافلے میں شامل تھے۔
اس دوران مرادآباد کانگرس اور سماجوادی پارٹی کے ہزاروں مقامی کارکنان راہل گاندھی کے اس قافلے کے دوران موجود رہے۔ راہل گاندھی کی ایک جھلک پانے کے لیے بیتاب نظر ائے۔ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بھی اپنے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی۔