نئی دہلی:اس موقع پراسکول مینیجر، ذکیہ ماجد صدیقی، اسکول پرنسپل کلثوم زہرہ، پرائمری سیکشن کی ہیڈمسٹریس صوفیہ شمیم اور پری پرائمری سیکشن کی ہیڈمسٹریس بلقیس درّانی، پی۔ ٹی۔ اے ممبران کے علاوہ انعامات حاصل کرنے والی طالبات کے والدین بھی موجود تھے۔
اسکول کی پرنسپل نے مہمانان کا استقبال کیا اور طالبات نے انھیں گلہائے تہنیت پیش کیے۔ تقریب میں اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والی طالبات اور سبجیکٹ ٹاپرس کو میڈل اور سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ اس کے علاوہ ہر کلاس سے بیسٹ آرٹسٹ، بیسٹ پروفیشنٹ ان انگلش، بیسٹ اسپورٹس پرسن، جوڈو کیپٹن، ریمارک ایبل امپروومنٹ، سینٹ پرسینٹ اٹینڈینس، اسٹوڈینٹ کاؤنسل کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔
ذاکر ہاؤس کو بیسٹ ہاؤس ایوارڈ دیا گیا۔ اسکول کی بیسٹ ڈسپلنڈ، بیسٹ اٹینڈینس اور بیسٹ اسمبلی کرنے والی کلاسز کے کلاس ٹیچرز کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔اسکول کے ہر زمرہ سے ہرسال ایک طالبہ کو آل راؤنڈر ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ ان طالبات کے تعلیمی ریکارڈ کے علاوہ ان کی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں کو بھی ذہن میں رکھا جاتا ہے۔ اس سال مڈل سیکشن سے آٹھویں جماعت کی آسیہ خاور سینیر سیکشن سے گیارہویں جماعت کی مریم مسعود کو یہ اعزاز دیا گیا۔