دڑبا: پنجاب کے سنگرور علاقے میں وزیر خزانہ ہرپال چیمہ کے اسمبلی حلقہ دڑبا میں زہریلی شراب پینے سے چار افراد کی موت واقع ہو گئی۔ یہ واقعہ دڑبا تھانہ کے تحت گاؤں گجروں کا بتایا جا رہا ہے جس کے بعد لوگوں میں افراتفری پیدا ہو گئی۔ اس سلسلے میں موصولہ اطلاع کے مطابق بھولا سنگھ (50)، نرمل سنگھ (42)، پرت سنگھ (42) اور جگجیت سنگھ (30) کی موت ہوئی ہے۔ چار اموات سے گاؤں میں سوگ کی لہر ہے۔ دیربا تھانے کی پولیس نے وہاں پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ بتایا جارہا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق متوسط گھرانوں سے ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ حال ہی میں ترن تارن میں بھی زہریلی شراب سے لوگوں کی موت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف حصوں سے زہریلی شراب سے بڑی تعداد میں اموات ہو چکی ہے۔
پنجاب میں زہریلی شراب پینے سے چار لوگوں کی موت - Hooch Tragedy in dirba
پنجاب کے دیربا علاقے میں زیریلی شراب پینے سے چار لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔
زہریلی شراب پینے سے چار لوگوں کی موت
Published : Mar 20, 2024, 1:11 PM IST
زہریلی شراب پینے سے دو افراد سرکاری اسپتال میں ایمرجنسی میں داخل ہیں۔ وہ اپنا بیان دینے کی حالت میں نہیں ہیں۔ لیکن جب ہم نے ان کے لواحقین سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہمیں شبہ ہے کہ وہ زہریلی شراب پینے سے بیمار ہوئے ہیں اور چارمر چکے ہیں۔