لوک سبھا انتخابات 2024کے بارے میں کیا کہتے ہیں احمدآباد کے ووٹرز احمدآباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی لوک سبھا انتخابات کے پش نظر سیاسی گہماگہمی زوروں پر جاری ہے۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے احمدآباد میں مقامی باشندوں سے بات چیت کی اور ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی۔
شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے لگائے جا رہے اس بار 400 پار کا نعرہ کا سچ ہونا تھوڑا مشکل ہے۔بی جے پی کو چار سو نہیں بلکہ 370 سے 380 سیٹیں ملیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ترقی ہوئی ہے۔ احمدآباد میں بھی کافی ترقی ہوئی ہے۔ حال ہی میں چنڈولا تالاب کی تجدیدکاری کی گئی ہے۔1995 سے کہا جا رہا تھا کہ چنڈولا تالاب کا ترقیاتی کاموں کا کیا جائے گا اس کو کانکریہ جیسا سیر و تفریح کا مقام بنا جائے گا لیکن اس پر کبھی کوئی کام نہیں کیا گیا۔بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد تمام التوا کاموں کو نمٹانے کا کام شروع کیا۔
وہیں مقامی فرد عثمان شیخ نے کہا کہ راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ 150 سیٹ ہی بی جے پی کو حاصل ہوگی ۔بی جے پی کے دور میں ترقیاتی کام کہیں نہیں ہوئے ہیں۔400 کا گیس سلنڈر ہزار سے زیادہ روپے کا مل رہا ہے مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے۔ بے روزگاری سے ہر آدمی پریشان ہے۔اس بنیاد پر بی جے پی کو چار سیٹیں کیسے مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:احمد آباد (مشرقی) لوک سبھا سیٹ پر ریاست میں سب سے زیادہ 18 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا - Ahmedabad East Lok Sabha Seat
شیخ الیاس شیخ کا کہنا ہے کہ عوام کو کسی چیز کی سہولیات نہیں مل رہی ہے خاص طور سے روزگار فراہم نہیں ہو رہا ہے۔چنڈولا سے علاقے میں آج بھی لوگ گٹر، پانی اور لائٹ جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ کارپوریشن میں بی جے پی کی حکومت ہے اس کے باوجود اج تک یہاں پر کام نہیں کیا جا رہا ہے۔