حیدرآباد:اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ نے ریاست بھر میں فلسطین کی حمایت میں بیداری اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی۔ اسرائیل کے خلاف ایس آئی او تلنگانہ نے دستخطی مہم بھی چلائی ہے۔ جس میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا عہد کیا گیا ہے۔ ریاستِ تلنگانہ کے ہزاروں لوگوں نے دستخط کے ذریعہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا عہد کیا۔ "جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد کے بعد بھی مسلسل حملے اسرائیل کے سفاکانہ اور متکبرانہ چہرے کو ظاہر کرتے ہیں۔ فراز احمد، سکریٹری، ایس آئی او تلنگانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس کے موقع پر ایس آئی او تلنگانہ مطالبہ کرتی ہے کہ غزہ کی نسل کشی کے لیے جو بھی مصنوعات امداد کا سبب بن رہے ہیں، ان تمام کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔"
یہ بھی پڑھیں: