شمالی24 پرگنہ:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں ہجومی تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہجومی تشدد کا دوسرا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔یکے بعد دیگر ہجمومی تشدد کے واقعات کے رونما ہونے سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر پر سوال کھڑا ہونے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر تھانہ کے تحت سالٹ لیک علاقے میں موبائل چوری کے شعہ میں ایک 22 سالہ نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔پولیس نے فورا کارروائی کرتے ہوئے ماپ لینچنگ معاملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں تین لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
پورے معاملے کی تفتشی کی جاری ہے ۔اس معاملے میں مزید گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق سالٹ لیک چند لوگوں نے 22 سال کے ایک نوجوان کو موبائل چوری کے الزام میں پکڑ کر اپنے گھر لئے گئے اور اس کی بے رحمی سے پٹائی کردی۔موقع پر ہی نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موبائل چوری کے شبہ میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل
واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کو موبائل فون چوری کے شبہ کرنے والے ملزم کو نرمل چندر سین اسٹریٹ کے ایک ہاسٹل میں 37 سالہ ارشاد عالم نام کے شخص کی بے رحمی سے پٹائی کی گئی ۔اس کی اطلاع پا کر بہو بازار،موچی پاڑہ تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا ۔زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں کولکاتا میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔