اورنگ آباد : مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں ایک روزہ تبلیغی اجتماع 29 جون کو بعد نماز عشا منعقد ہوگا، اس موقع پر علمائے کرام کے وعظ ہوں گے۔ لہذا تمام بزرگوں ، نوجوانوں اور شھریان سے گزارش ہیکہ اس ایک روزہ تبلیغی اجتماع میں شرکت فرما کر روحانی و ایمانی مجالس سے مستفید ہوں۔
تمام انبیاء کرام علیہم السلام کو انسانیت کی رہبری و رہنمائی کیلئے مبعوث فرکر اللہ تبارک و تعالیٰ نے احسان عظیم فرمایا، ہر دور کے نبیوں نے انسانیت کو مقصد زندگی سمجھا کر دارین کی کامیابی کی مکمل رہبری و رہنمائی فرمائی، اللہ تعالیٰ نے نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت و رسالت کا سلسلہ ختم فرما کر امت محمدیہ کو کار نبوت کی ذمہ داری سونپی ، جس کو دور رسالت صلی اللہ علیہ وسلم سے اب تک علماء کرام ، اولیاء عظام اور امت کے باشعور افراد بحسن و خوبی انجام دیتے چلے آرہے ہیں۔
واضح ہو کہ یہ سلسلۃ الذهب (حفاظت دین و اشاعت دین کیلئے مختلف کاوشیں ) قیامت تک جاری رہے گا۔ خوش قسمت ہے وہ بندے اور بندیاں جن سے اللہ تعالیٰ اپنے مبارک دین کی حفاظت و اشاعت کا کوئی بھی کام (درس و تدریس، تصوف و سلوک دعوت و تبلیغ ) لے لیں ، دین اسلام کی بقا و حفاظت اور اسکی اشاعت کیلئے اب بھی بھت سے پاکیزہ نفوس ہے، جو اپنے بڑھاپے اور بیماریوں کے باوجود پورے ملک و صوبے میں دیوانہ وار احیاء دین و اسلام کی لیے محنت و کوشش کرتے ہوئے، مورخہ 29 جون 2024 بروز سنیچر کو شہر اورنگ آباد تشریف لا رہے ہے۔
ان علماء کرام و اکابرین دعوت و تبلیغ سے استفادہ کے خاطر تبلیغی جماعت شہر و ضلع اور نگ آباد کے علماء کرام و ذمہ داران کے مشورہ سے ایک روزہ ضلعی تبلیغی اجتماع مورخہ 29 جون بروز سنیچر کی عشاء سے 30 جون 2024 بروز اتوار کی عصر تک شہر کی امان مسجد موتی والا نگر میں رکھا گیا ہے۔ لہذا تمام بزرگوں ، نوجوانوں اور شھریان سے گزارش ہیکہ اس ایک روزہ تبلیغی اجتماع میں شرکت فرما کر روحانی و ایمانی مجالس سے مستفید ہوں۔ اس طرح کی اپیل ایک پریس نوٹ کے ذریعے علمائے کرام و ذمہ داران تبلیغی جماعت شہر وضلع اورنگ آباد نے کی ہے۔