اجمیر:جواہرات اور قیمتی پتھروں کی تعداد 84 مانی گئی ہے لیکن سبھی جواہرات نگینوں میں سے صرف نو قیمتی پتھر ہی ایسے ہیں جنہیں نو رتن کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جیسے یاقوت- مرزان، موتم، جبرود، پخراج، ہیرا، نیلم، سلیمانی اور لہسونیا شامل ہیں۔ علاوہ ان نورتنوں کے دیگر جواہرات کو ذیلی جواہرات تصور کیا جاتا ہے۔ ان نگینوں کا انسان کی زندگی پر گہرا اثر پڑتا ہے۔
درگاہ شریف اجمیر کے خادم سید قطب الدین سخی نے کہاکہ ٹائیگر جیولسٹون بھی سب سے زیادہ متاثر مانا جاتا ہے۔ یہ پیلے رنگ کا دھاری دار رتن ہوتا ہے۔ اس کی ساخت اور اثردار چمک کی بنیاد پر اسے ٹائیگر رتن کہا جاتا ہے۔ یہ رتن خود اعتمادی میں اضافہ کرتا ہے اور زندگی میں کامیابی دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسی طرح بزنس مین کے لیے ہرے رنگ کا زیڈ سٹون پہننا اچھا ہوتا ہے۔ مگر کوئی شخص نیا کاروبار کا اغاز کرنے کا خیال کرتا ہے تو اسے ہرے رنگ کا زیڈ سٹون پہننا چاہیے۔ پنہ رتن پہننے سے تیز دماغ ہوتا ہے۔ کسی بھی کام کی غیر یقینی کو یقینی میں تبدیلی لانے میں اسانی پیدا کرتا ہے۔