مظفر نگر:اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع پولیس نے 15 جولائی کو فخر الحسن کی جیویلری کی دکان اور گھر میں ہوئی ڈکیتی کی واردات کا انکشاف کرتے ہوئے آٹھ لٹیروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ آپ کو بتا دیں کہ جمعہ کی دیر رات انکاؤنٹر کے دوران پولیس نے چار لٹیروں کو گرفتار کیا تھا دوران تفتیش میں چار اور لٹیروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس ڈکیتی کے معاملے میں پولیس کے مطابق پانچ اور لٹیرے ابھی گرفت سے باہر ہیں۔ جن کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ گرفت میں آئے ان لٹیروں کے قبضے سے پولیس نے لوٹے گئے سونے و چاندی کے زیورات دو بائیک غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ہے۔
اس سے متعلق مزید جانکاری دیتے ہوئے مظفر نگر ایس ایس پی ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ 15 جولائی پیر کو ضلع مظفر نگر میں نور جیویلرز کے یہاں ایک لوٹ کی واردات ہوئی تھی جس میں کچھ شرپسند برقعہ پہن کر جیویلری کی دکان میں گھس گئے تھے اور اندر سبھی کو یرغمال بناتے ہوئے لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھا۔ اس واردات کے انکشاف کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ جس میں سے ایس او جی کی ٹیم بھی شامل تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس واردات کے انکشاف کے لیے ایس پی سی ٹی اور میرے ذریعے پرسنلی مونیٹرنگ کی جا رہی تھی اور دن رات کڑی محنت کرتے ہوئے اس پوری واردات کا انکشاف کر دیا گیا ہے۔