اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد پولیس میں تقرری کےلئے عمل شروع - Police Recruitment in Aurangabad

اورنگ آباد میں محکمہ پولیس کے مختلف عہدے میں نئی تقرری کے لئے امتحانات منعقدکئے گئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے حصہ لیا۔تقرری امتحان دو مرحلوں میں ہوں گے جس میں فزیکل اور تحریری ٹیسٹ شامل ہیں

اورنگ آباد پولیس میں تقرری کےلئے عمل شروع
اورنگ آباد پولیس میں تقرری کےلئے عمل شروع (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 19, 2024, 5:18 PM IST

اورنگ آباد:مہاراشٹر میں محکمہ پولیس کی جانب سے خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے امتحانات لیے جا رہے ہیں جس میں 17,471 امیدوار امتحان میں حصہ لیا۔اسی طرح اورنگ آباد ضلع میں کل 754 اسمیوں کو پور کیا جائے گا۔اس کے لئے اورنگ آباد شہر، دہی، ریلوے اور جیل کانسٹیبل کے عہدوں کے لیے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔

اورنگ آباد پولیس میں تقرری کےلئے عمل شروع (etv bharat)

ان خالی 754 نشستوں کے لیے 97 ہزار 835 امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں، اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بھی سرکاری ملازمتوں کی امید میں اس بھرتی میں اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔جس کے لیے پولیس انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں کر لی گئی اور صبح سے ہی بچے اپنے فزیکل ٹیسٹ کا امتحان دے رہے ہیں، پہلے مرحلے میں فزیکل ٹیسٹ ایک میدان میں لیا جا رہا ہے اور دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان ہو گا۔

اورنگ آباد دیہی پولیس فورس کے لئے 126 کانسٹیبلوں اور 21 ڈرائیوروں کے لئے میدان میں فزیکل ٹیسٹ کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ چار ہزار سے زیادہ نوجوانوں نے پولیس بھرتی امتحانات میں حصہ لیا ہے۔ ان چار ہزار میں سے 139 نوجوان اعلی تعلیم یافتہ ہے جن میں 16 انجینیئر، پانچ ایم بی اے، 40 سے زیادہ پوسٹ گریجویٹ، اور 270 گریجویٹ طلبہ پولیس بھرتی کا امتحان دے رہے ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیہ نے کہا کہ بھرتی کے اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے فیلڈ کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ علیحدہ کیمروں سے فلم بندی کی جائے گی۔اگر بارش کی وجہ سے فیلڈ ٹیسٹ نہیں لیا گیا تو امیدواروں کو اگلی تاریخ اور وقت دیا جائے گا تاکہ کوئی بھی اس سے محروم نہ رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details