علیگڑھ:ماہ رمضان کے جمعہ الوداع کے موقع پر مسلمانوں نے ضلع بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ نماز جمعہ الوداع ادا کی۔ علیگڑھ کی تاریخی جامع مسجد کے باہر پولیس نے نماز سڑکوں پر ادا نہیں کرنے دی، نمازیوں کو سڑکوں پر ادا کرنے سے روکنے کے لئے پولیس نماز سے پہلے سے ہی لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کرتی نظر آئی جس میں کہا جا رہا تھا کہ نمازی نماز مسجد کے اندر ہی ادا کریں، سڑک پر نماز ادا کرنے والوں کے خلاف کروائی کی جائے گی۔
جامع مسجد کے اعتراف میں بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا تھا نمازیوں کو سڑک پر نماز ادا کرنے سے روکنے کے لئے سڑک پر پولیس اور پولیس کی گاڑیاں گڑی کردی گئی اور مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کو بھی بند کروا دئے گئے جس کے سبب مسجد کے گیٹ اور اس کے احاطے میں نماز ادا کرنے میں پریشانی ہوئی جس کے سبب نمازیوں نے نماز کے بعد ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے عید الفطر کی نماز سڑک پر لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ ادا کرنے کی اپیل حکومت سے کی۔
نمازیوں نے اپنے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام حکومت پر لگاتے ہوئے کہا کچھ روز قبل ہی ہولی سڑکوں پر گھنٹوں تک کھیلی گئی، ہولی بھی جلائی گئی اور سڑکوں پر ناچ گانا کیا گیا اور آج ہمیں دس منٹ کی نماز ادا کرنے سے روکا گیا جو مناسب نہیں ہے۔نماز سے قبل نمازیوں کو نماز سڑک پر ادا کرنے سے روکتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔