اردو

urdu

ETV Bharat / state

سائرہ شاہ حلیم کا ایک بار پھر پولیس پر تشہیری مہم میں رخنہ ڈالنے کا الزام - Lok Sabha Elections 2024 - LOK SABHA ELECTIONS 2024

Saira Shah Halim In Campaign کولکاتا جنوب سے سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم نے ایک بار پھر پولیس انتظامیہ پر تشہیری مہم میں رخنہ ڈالنے کا الزام لگایا۔ اس مرتبہ ریاستی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم کے علاقے میں سائرہ شاہ حلیم کو انتخابی مہم چلانے سے روک دیا گیا۔

سائرہ شاہ حلیم کا ایک بار پھر پولیس پر تشہیری مہم میں رخنہ ڈالنے کا الزام
سائرہ شاہ حلیم کا ایک بار پھر پولیس پر تشہیری مہم میں رخنہ ڈالنے کا الزام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 5:19 PM IST

سائرہ شاہ حلیم کا ایک بار پھر پولیس پر تشہیری مہم میں رخنہ ڈالنے کا الزام

کولکاتا: مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کی سرگرمیوں کے درمیان اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کی تشہیری میں رخنہ ڈالنے کے الزامات سامنے آ رہے ہیں۔ سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم کو مئیر فرہاد حکیم کے علاقےمیں تشہیری مہم چلانے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے 28 مارچ اور 31 مارچ کو سائرہ شاہ حلیم کو پولیس نے، مبینہ طور پر تشہیری مہم چلانے سے روک دیا تھا۔ سی پی آئی ایم کی امیدوار نے کلکتہ ہائی کورٹ میں پولیس کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی بھی دی۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن کو تحریری شکایت کی گئی۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 133 کے گارڈن ریچ پولیس اسٹیشن کے ہری بابو پلی لین میں انتخابی مہم چلانے سے روکا گیا تھا۔ سی پی ایم کارکن جوی برت بیرا نے سائرہ شاہ حلیم کے لیے انتخابی مہم چلانے کے لیے الیکشن کمیشن سے اجازت لی تھی اس کے باوجود انہیں روک دیا گیا۔

io bhسائرہ شاہ حلیم کا پولیس پر تشہیری مہم میں رخنہ ڈالنے کا الزام - Lok Sabha Election 2024

سی پی آئی ایم امیدوار سائرہ شاہ حلیم نے دلیل دی کہ قانون کے مطابق سڑک سب کی ہے۔ انہیں انتخابی مہم چلانے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ اگر اجازت دی گئی ہے تو پولیس مہم نہیں روک سکتی۔حکمراں جماعت کے اشارے پر ہمیں تشہیری مہم چلانے سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details