اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارجیت سنگھ عدالت میں پیش ہوئے - Arijit Singh in Berhampore Court

بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ارجیت سنگھ پیشی کے لیے عدالت پہنچے۔ یہاں ان کے ساتھ سیلفیاں لینے والوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔ نہ صرف عام لوگ اور وکلاء بلکہ جج بھی ان کے ساتھ سیلفیاں لیتے نظر آئے۔ اریجیت پر 2013 میں ایک صحافی کو تھپڑ مارنے کا الزام ہے۔

ارجیت سنگھ عدالت میں پیش ہوئے
ارجیت سنگھ عدالت میں پیش ہوئے ((ETV Bharat West Bengal Desk))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 8:21 PM IST

مرشدآباد: بالی ووڈ کے مشہور پلے بیک سنگر اریجیت سنگھ بدھ کو جب بہرام پور کورٹ پہنچے تو وہاں سیلفی لینے والوں کی قطار لگ گئی۔عدالت کت احاطے میں لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔

ضلع جج سے لے کر وکلاء، ملازمین اور عام لوگوں تک سبھی نے ارجیت سنگھ کے ساتھ تصویریں کھینچوانے کی کوشش کی۔ اریجیت سنگھ پر 2013 میں ایک صحافی کو تھپڑ مارنے کا الزام تھا۔ اس کے بعد بہرام پور تھانے میں اس کے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔ گلوکار کو اس کیس کی سماعت کے لیے منگل کو عدالت میں حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

تاہم وہ پیر کو اپنے گانے کی ریکارڈنگ کی وجہ سے سماعت میں شریک نہیں ہوسکے۔ پھر اسے منگل کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار منگل کی صبح ڈسٹرکٹ سیکنڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے لیے گئے۔ لیکن انہیں دیکھتے ہی ان کے مداحوں نے انہیں عدالت کے احاطے میں گھیر لیا۔

عدالت میں موجود لوگ ارجیت کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھاگے۔ عدالتی عملہ، وکلاء اور جج بھی اسٹار گلوکار کے ساتھ سیلفی لینے سے نہیں چوکے۔ ڈسٹرکٹ جج بھاسکر بھٹاچاریہ اور دیگر وکلاء نے عدالت کے کمرے سے باہر آنے کے بعد اریجیت کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔

یہ بھی پڑھیں:ارجیت سنگھ کے مرشدآباد میں اسپتال بنانے کے منصوبے میں ممتا بنرجی کا مدد کرنے کا اعلان

اریجیت سنگھ مداحوں کے ساتھ سیلفی لینے کے بعد عدالت میں پیش ہوئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کیس کی دوبارہ سماعت 5 اگست کو ڈسٹرکٹ سیکنڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوگی۔ گلوکار کو 5 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details