اورنگ آباد:مہاراشٹر وقف ٹریبونل اور وقف بورڈ کی خالی آسامیوں کی بھرتی کے سلسلہ میں مفاد عامہ کی عرضی پر بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ میں داخل کی گئی۔ اس پی آئی ایل کی سماعت جسٹس رویندر گھوگے اور جسٹس وائے جی کھو براگڑے کی بنچ پر ہوئی۔ فاضل ججس نے ٹریبونل کے تیسرے رکن کی حیثیت سے ایڈیشنل کلکٹر کی رینک کے آفیسر کا تقرر کرنے اور وقف بورڈ بھرتی کی کارروائی مکمل کر کے 15 دن میں 60 جائیدادوں کو پر کرنے کے احکام جاری کیے۔ مہاراشٹر وقف ٹربیونل اور وقف بورڈ کی خالی آسامیوں کو بھرنے کے سلسلہ میں مفاد عامہ پر مشتمل ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ جس کی سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے مندرجہ بالا احکام جاری کیے۔ لاء اینڈ جوڈیشری ڈپارٹمنٹ کو اس بھرتی کے قوانین کو فائنل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ٹربیونل کا ترمیمی خاکہ 29 نومبر 2023 سے التواء میں پڑا ہے، جسے 30 دن میں منظور کرنے اور اس کے 90 دن میں بھرتی کی کارروائی پوری کرنے کی ہدایت دی۔
یہ بھی پڑھیں: