پورنیا: بہار کے پورنیا کے رکن اسمبلی پپو یادو کو لارنس بشنوئی کے نام سے دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ دہلی پولیس ملزم کو ریمانڈ پر لیکر پورنیا آئی۔ آپ کو بتا دیں کہ پپو یادو کے ٹویٹ کے بعد انہیں یو اے ای کے ایک نمبر سے واٹس ایپ کال موصول ہوئی، جس کے بعد پپو یادو نے فون کرنے والے کی شکایت ڈی جی پی سے کی۔
اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے بہار پولس دھمکی دینے والے ملزم تک پہنچ گئی۔ ملزم کا نام مہیش پانڈے ہے جو دہلی کا رہنے والا ہے۔ اس کی بھابھی متحدہ عرب امارات میں رہتی ہے، وہ وہاں سے سم کارڈ لے کر آئی تھی۔ اسی سم کا استعمال مہیش پانڈے نے پپو یادو کو دھمکی دینے کے لیے کیا تھا۔
اس نے فون کال کی تھی اور پپو یادو سے کہا تھا کہ وہ بے جا بیانات دینا بند کر دیں۔ پپو یادو کو دھمکی دینے والوں میں تین سے چار ملزمین ہیں جن میں مہندر پانڈے کا نام بھی تھا۔ پورنیا کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے بتایا کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔