اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کا سرکاری تعزیہ نہ صرف مشترکہ تہذیبوں کی پہچان ہے بلکہ یہاں پر تمام مذاہب کے لوگ اپنی مرادیں لے کر پہنچتے ہیں۔
تعزیوں پہ سبھی مذاہب کے لوگ پہنچتے ہیں مرادیں لے کر (etv bharat) تعزیے پر زیارت کرنے پہنچے عقیدت مندوں کا کہنا تھا کہ ہماری مرادیں پوری ہوتی ہیں اور ہمیں یہاں آنے سے قلب سکون حاصل ہوتا ہے۔ وہیں ایک زائر کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے ہی سیلی پہنتی آئی ہوں۔
غور طلب ہے کہ محرم الحرم کے مہینے میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے اہل بیت نے اسلام کے خاطر کربلا میں شہید ہو گئے تھے۔ ان ہی شہدائے کربلا کی یاد میں ملک بھر میں تعزیت تعمیر کیے جاتے ہیں۔ اندور میں بھی ہول کر راجاؤں نے اپنی مراد پوری ہونے پر سرکاری تعزیہ تعمیر کیا تھا۔ اس وقت سے ہی یہ روایت شہر میں چلی آ رہی ہے جو آج بھی گنگا جمنی تہذیب کی پہچان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عقیدت و احترام سے نکالا گیا محرم کا جلوس
ہندوستان مشترکہ تہذیب کا گہوارہ ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ نہ صرف مل جل کر رہتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہو کر خوشیاں مناتے ہیں۔