اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگرمیں سخت سکیورٹی کے درمیان پرامن رائے دہی جاری - lok sabha election 2024

اترپردیش کے مظفر نگرمیں لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں انتخابات کیلئے 868 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں ساتھ ہی 1972 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ 25 کمپنیاں سی ار پی ایف چار کمپنیاں پی ایس سی 9 ہزار پولیس اہلکار کے ساتھ ساتھ ضلع کا پولیس انتظامیہ بھی پولنگ مراکز پر تعینات ہے۔

مظفرنگرمیں سخت سکیورٹی کے درمیان پرامن رائے دہی جاری
مظفرنگرمیں سخت سکیورٹی کے درمیان پرامن رائے دہی جاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 1:04 PM IST

Updated : Apr 19, 2024, 2:37 PM IST

مظفرنگرمیں سخت سکیورٹی کے درمیان پرامن رائے دہی جاری

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر میں پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ پرامن جاری ہے ووٹنگ کو لے کر ضلع انتظامیہ کی جانب سے معقول بندوبست کیے گئے ہیں۔ خود ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران بھی سبھی بوتھوں پر جا کر معائنہ کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی کیلئے ضلع انتظامیہ نے 169 سیکٹر مجسٹریٹ 25 زونل مجسٹریٹ چھ سپر زون مجسٹریٹ 6 سپر سپر زون مجسٹریٹ کو تعینات کیا ہے

مظفر نگر میں 868 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں ساتھ ہی 1972 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ 25 کمپنیاں سی ار پی ایف چار کمپنیاں پی ایس سی 9ہزار بہری پولیس اہلکار کے ساتھ ساتھ ضلعے کا پولیس انتظامیہ بھی پولنگ مراکز پر تعینات ہے۔

مزید پڑھیں:ووٹر آئی ڈی کارڈ کے بغیر ووٹ کیسے ڈالیں؟ - Lok Sabha Elections 2024

مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ اروند ملبہ بنگاری نے بتایا کہ پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ کہیں کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ سیکیورٹی کے معقول بندوبست کا انتظام ہیں اور ہم خود بھی جا کر موقع کا معائنہ کر رہے ہیں۔ کسی کو بھی فرضی ووٹنگ نہیں کرنی دی جائے گی صاف شفاف پولنگ کرانا ہمارا مقصد ہے۔واضح رہے کہ آج 102 نشستوں پر انتخابات منعقد کیے گئے ہیں۔

عام انتخابات 2024 کے پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام مختلف علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے آج صبح 7 بجے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ جس کے لیے انتخابی اہلکار پہلے ہی سے مستعد ہیں۔

مزید پڑھیں:لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلہ کی لائیو اپ ڈیٹس

Last Updated : Apr 19, 2024, 2:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details