اردو

urdu

ETV Bharat / state

قرآن کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کے خلاف مسلم کمیونٹی میں غم و غصہ - disrespect of holy quran - DISRESPECT OF HOLY QURAN

حال ہی میں سوشل میڈیا ایکس پرایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی، جس میں ایک شخص کی جانب سے کتاب مقدس قرآن پاک کی بے حرمتی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اسلام کے خلاف توہین آمیز باتیں کر کے لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مظفرنگر میں اقلیتی برادری نے ملزم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

مقدس کتاب قران مجید کی بے حرمتی کرنے والے نوجوان کے خلاف مسلم کمیونٹی میں غم و غصہ
مقدس کتاب قران مجید کی بے حرمتی کرنے والے نوجوان کے خلاف مسلم کمیونٹی میں غم و غصہ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 9:54 AM IST

مقدس کتاب قران مجید کی بے حرمتی کرنے والے نوجوان کے خلاف مسلم کمیونٹی میں غم و غصہ (ETV BHARAT)

مظفرنگر: اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں مسلم کمیونٹی کے کچھ لوگ ضلع کلکٹریٹ اور ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم سونپ کر قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے اور مذہبی جذبات کو بھڑکانے والے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ میمورنڈم میں کہا گیا کہ ایک شخص جو سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی مذہبی کتاب قران مجید اور پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کر رہا ہے اور لوگوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے،

حال ہی میں سوشل میڈیا ایکس پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی ہے، جس میں اس نوجوان کو مبینہ طور پر اسلام کی مقدس کتاب قرآن کی بے حرمتی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم اسلام کے خلاف توہین آمیز اور نازیبا زبان استعمال کر کے مسلمانوں کو مشتعل کر کے ملک کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مظفر نگر کے مسلمانوں نے اسے ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس شخص کا کھلا گھومنا ملک کے امن و امان کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں: لوک سبھا انتخابات 2024 سب سے زیادہ پولرائزڈ: سیاسی تجزیہ کار

اس لیے ہم حکومت ہند اور اتر پردیش کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس شخص کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لاکر اس کو جیل میں ڈالا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details