اردو

urdu

ETV Bharat / state

سات بہنوں کے اکلوتے بھائی نے عشق میں جان گنوادی - Lost his life in love - LOST HIS LIFE IN LOVE

Only brother of seven sisters lost his life in love گریٹر نوئیڈا کے پپلکا گاؤں میں ایک نابالغ لڑکی سے ملاقات کرنے گئے نوجوان کا لڑکی کے گھر والوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ کمل سات بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 8:00 PM IST

نوئیڈا : ریاست اتر پردیش گریٹر نوئیڈا کے دنکور کے پپلکا گاؤں میں ایک نابالغ لڑکی سے ملنے آئے کمل (20 سال) کو لڑکی کے گھر والوں نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ پولیس نے اس معاملے میں تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تینوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کمل گاؤں استولی کا رہنے والا، اپنے دوست جتیندر کے ساتھ آج ایک نابالغ لڑکی سے ملنے گیا تھا جسے وہ پہلے سے جانتا تھا یا یوں کہیں کہ اس سے معاشقہ چل رہا تھا۔ اس دوران لڑکی کے والد اور گاؤں کے کچھ دوسرے لوگوں نے اسے دیکھ لیا۔ ناراض کنبہ والوں نے جتیندر اور کمل کو پکڑ لیا اور زبردست پٹائی کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران کمل کی موت ہو گئی۔

سات بہنوں کے اکلوتے بھائی نے عشق میں جان گنوادی (Etv Bharat)


اے ڈی پی سی گریٹر نوئیڈا اشوک کمار نے بتایا کہ متوفی کے اہل خانہ کی طرف سے دی گئی شکایت کی بنیاد پر اس معاملے میں تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تینوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آسولی گاؤں کا رہنے والا کمل (20 سال) اپنی سات بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ اس کے والد بچپن میں ہی بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ اس کی ماں اور بہنوں نے اس کی پرورش کی۔ 12ویں جماعت میں پڑھنے کے بعد اس نے بلاس پور کے ایک کالج میں بی اے کے پہلے سال میں داخلہ لیا تھا۔لئلن عشق کے چکر میں جان سے گیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details