گیا: گیا کے گاندھی میدان میں آج سابق نائب وزیراعلی تیجسوی یادو کی جن وشواس یاترا کے تحت جلسہ عام تھا جس میں تیجسوی یادو نے بے روزگاری مہنگائی نفرت تشدد کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ تیجسوی یادو نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ بہار میں فساد کرانے کی سازش کی جا رہی ہے لیکن یہاں تیجسوی یادو انکے سامنے ایک چٹان کی طرح کھڑا ہے، انہوں نے پرجوش انداز میں یہ کہا کہ یہاں تیجسوی یادو کھڑا ہے کسی میں اتنی جرت نہیں ہے کہ بہار کی فضا کو خراب کرے۔ بہار کو ترقی کی اونچائیوں پر لے جانا ہے اور آنے والے دنوں میں بہار میں حکومت عظیم اتحاد کی بنا کر روزگار ہی نہیں بلکہ سرکاری ملازمت کے مواقع پھر سے پیدا کیے جائیں گے۔ اس لیے انصاف اور امن و سلامتی کے لیے ہندو مسلم سبھی ایک ساتھ مل جل کر رہیں۔ جب تک جس ملک اور ریاست میں امن و سلامتی نہیں ہوگی وہاں ترقی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے ناخوشگوار واقعات اور ماحول کے تعلق سے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو ملزم ٹھہرایا اور کہا کہ حکومت کی ناکامیوں کی وجہ کر ان کے رہنما بھائی چارگی میں خلل ڈال کر نفرت کا ماحول قائم کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ جسے ہر حال میں کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔
ریاست میں میرے رہتے نہیں کرسکتا کوئی فساد: تیجسوی یادو - گیا بہار
گیا میں تیجسوی یادو نے کہا' بہار میں انکے رہتے کوئی فسادتشدد کے واقعات کو انجام نہیں دے سکتا، ہم انکے بیچ کھڑے ہیں۔ نوجوان کسی کے بہکاوے میں آکر مذہبی منافرت کو بڑھاوا نہیں دیں بلکہ اپنی ترقی اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں۔ جہاں امن وسلامتی کا ماحول ہوگا وہیں ترقی ہوگی۔
Published : Feb 24, 2024, 3:32 PM IST
انہوں نے خطاب کے دوران جہاں اپنے 17 ماہ کی عظیم اتحاد کی حکومت کے منصوبوں و کاموں کا سلسلے وار طریقے سے ذکر کیا اور کہا کہ 17 ماہ میں ان کی حکومت نے پانچ لاکھ روزگار نہیں بلکہ سرکاری ملازمت کے لیے اسامیوں کو پر کیا ہے۔ محکمہ صحت میں ایک لاکھ سے زائد خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے انتظام کردیا تھا اور جب حکومت میں تھے تو وزیراعلی نتیش کمار سے کابینہ سے منظوری کرانے کی پہل کی گئی لیکن وزیراعلی نتیش کمار کی نیت میں گھونٹ تھی اس وجہ سے وزیر اعلی نے محکمہ صحت میں بحالی پر زیادہ توجہ نہیں دی۔ لیکن پھر بھی انہوں نے عظیم اتحاد کی حکومت کی جانب سے بہار میں پہلی بار ایسے مواقع پیدا کیے کہ ہر محکمہ میں خالی عہدوں کو پر کرنے کے لیے وزیر اعلی نتیش کمار غور کرنے پر مجبور ہوئے
ہم تو لیں گے کریڈٹ
تیجسوی یادو نے جن وشواس یاترا کے تحت نہ صرف مرکزی اور ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ انہوں نے امن بھائی چارگی کا بھی پیغام دیا اور کہا کہ نوجوان نفرت پیدا کرنے والے لوگوں کا ساتھ چھوڑ کر امن کی راہ پر چلنے والوں کا حامی بنیں، اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اچھی تعلیم و تربیت حاصل کریں۔ انہوں نے اس دوران نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے لیے ہم یہاں لڑنے کے لیے کھڑے ہیں۔ ہم نے بہار میں سرکاری ملازمتوں کا جال بچھایا ،آج کریڈٹ لینے پر سوال کھڑے کیے جا رہے ہیں لیکن آپ ذرا یاد کریں کہ 2020 کے اسمبلی انتخابات کے دوران 10 لاکھ روزگار نہیں بلکہ سرکاری ملازمت میں بحال کرنے کا وعدہ کس کی زبان سے پہلی بار نکلا تھا۔ ہم نے وہ وعدے کو 17 ماہ کے اندر پورا کیا۔ ہمارے دعووں اور انتخابی منثور کو دیکھ کر 2020 کے اسمبلی انتخابات کے دوران مرکزی وزیر مالیات نے بہار پہنچ کر 19 لاکھ روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا جو کہ ڈھائی سال ان کی حکومت این ڈی اے کی رہی وہ نہ تو روزگار پورا ہو سکا اور نہ ہی کوئی وعدے پورے ہو سکے۔
چندی گڑھ میئر کی طرح ہرایا گیا
تیجسوی یادو نے چندی گڑھ میئر کے انتخاب کا ذکر کیا اور کہاکہ جس طرح چندی گڑھ میں ہوا۔ اس طرح کا معاملہ بہار میں 2020 کے اسمبلی انتخابات میں انجام دے دیا گیا تھا۔ یہاں ہمارے کئی رہنماوں کو پچاس سو ووٹوں سے ہروایا گیا۔ ہمارے حق میں بیلٹ کے ذریعے پڑے ووٹوں کو رد کیا گیا جسکی وجہ سے ہم 115 سیٹیں حاصل کرسکے۔ لیکن چندی گڑھ کے معاملے سپریم کورٹ نے ایک مثال پیش کردی ہے۔ واضح ہوکہ حکومت سے باہر ہونے کے بعد تیجسوی یادو بہار کے دورہ پر ہیں۔ آج وہ مگدھ کمشنری میں ہیں اور یہاں مختلف جلسہ عام کو خطاب کریں گے۔