اردو

urdu

ETV Bharat / state

مشرقی مدنی پور میں این آئی اے کی ٹیم پر حملہ - NIA OFFICERS HECKLED IN WB - NIA OFFICERS HECKLED IN WB

NIA officers heckled in Purba Medinipur ضلع مشرقی مدنی پور میں بھوپتی نگر دھماکہ حملے کی جانچ کے لئے پہنچی این آئی اے کی ٹیم مشتعل ہجوم نے حملہ کردیا۔اس سے پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔مقامی باشندے ترنمول کانگریس کے رہنما کی گرفتاری کی مخالفت کر رہے تھے۔

مشرقی مدنی پور میں این آئی اے کی ٹیم پر حملہ
مشرقی مدنی پور میں این آئی اے کی ٹیم پر حملہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 2:02 PM IST

مشرقی مدنی پور:مغربی بنگال کے مشرقی میدنی پور میں ہجوم نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ یہ اس وقت ہوا جب این آئی اے کی ٹیم نے ترنمول کانگریس کے دو رہنماوں کو بھوپتی بم دھماکہ معاملے میں گرفتار کی تھی۔

مقامی باشندے ترنمول کانگریس کے رہنماوں کی گرفتاری کی مخالفت میں سڑکوں پر اتر آئے۔اس واقعے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں

واضح رہے کہ تیندسمبر 2022 کو مشرقی مدنی پور ضلع کے ناڈویلا گاوں میں واقع راجمار منا کی دو منزلہ عمارت میں دھماکہ کا واقعہ پیش آیا تھا۔اس واقعے میں تین افراد کی موت ہوگئی۔

مقامی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کی لیکن این آئی اے نے واقعہ کی تفتیش کی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں لے لی ۔ حال ہی میں 30 مارچ کو ترنمول کانگریس کے آٹھ رہنماؤں کو اس دھماکے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سندیش کھالی معاملہ: سی بی آئی نے شاہجہان شیخ کے بھائی سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا

غور طلب ہے کہ تین مہینہ پہلے شمالی 24 پرگنہ کے سندیش کھالی میں مقامی باشندوں نے راشن گھوٹالے کی جانچ کرنے پہنچی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم پر حملہ کردیا تھا۔اس معاملے کے کلیدی ملزم شیخ شاہجہاں سمیت کئی لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details