آئی آئی سی سی بی میں نئی قیادت کا مقصد تعلیمی اور اقتصادی پسماندگی کو ختم کرنا ہے (ETV Bharat Urdu) بنگلور: انڈین اسلامک چیمبر آف کامرس ایڈ بیورو، شہر میں قائم ایک ملی ادارہ، گزشتہ چند سالوں سے مسلمانوں کی تعلیمی و معاشی پسماندگی کو دور کرنے و چھوٹے کاروباریوں کو آگے بڑھانے کی غرض سے متحرک ہے۔ اس سلسلے میں ادارے کے صدر نور الامین کا کہنا ہے کہ آئی آئی سی سی بی کے ایجنڈے کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھانے کے لیے نوجوان قیادت کو مینیجنگ کونسل میں اپوائنٹ کیا گیا ہے، تاکہ ملت میں آنٹرپرنیورشپ کو فروغ دے اور اس کی معاشی حالات کو بہتر بنایا جاسکے۔
آئی آئی سی سی بی میں نئی قیادت کا مقصد تعلیمی اور اقتصادی پسماندگی کو ختم کرنا ہے (ETV Bharat Urdu) یہ بھی پڑھیں:
کاروباریوں کے لئے آئی آئی سی سی بی کی نیٹ ورکنگ ایونٹ
اس سلسلے میں اداے کے ذمہ دار ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ نے بتایا کہ حال ہی میں چنی گئی نئی لیڑرشپ کے اعلیٰ ارادے و منصوبے ہیں، کہ ملت کے نوجوانوں میں نہ صرف اعلیٰ تعلیم بلکہ پیارے نبی کی سنت تجارت یعنی آنٹرپرنیورشپ کو فروغ دیں، تاکہ مسلمان پروفیشنل کورسز سے فارغ بھی ہوں اور تجارت کے میدان میں کامیاب ہوں اور روزگار دینے والے بنیں۔
ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ نے مزید بتایا کہ مسلم کمیونٹی میں تعلیمی و اقتصادی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے ادارے کے مختلف شعبے کام کر رہے ہیں اور یہ کہ ادارے کا کام اب قومی سطح سے بڑھ کر بین الاقوامی سطح پر پھیل رہا ہے، چنانچہ مڈل ایسٹ و امریکہ جیسے ممالک سے کئی افراد ادارے سے جڑ رہے ہیں۔