اردو

urdu

ETV Bharat / state

نئی دہلی 43 ویں ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپین شپ کا میزبان - نئی دہلی

Asian Track Cycling Championship ہندوستان 21 سے 26 فروری تک نئی دہلی کے مشہور آئی جی انڈور اسٹیڈیم میں باوقار 43 ویں ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا، سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا (سی ایف آئی) نے آج اس کا اعلان کیا۔

نئی دہلی 43 ویں ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپین شپ کا میزبان
نئی دہلی 43 ویں ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپین شپ کا میزبان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 8:05 PM IST

نئی دہلی:چیمپیئن شپ جدید ترین انڈور سائیکلنگ ویلوڈروم میں منعقد کی جائے گی جو کہ دولت مشترکہ کھیل 2010 کی میراث ہے۔کھیلوں کی عمدگی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے عزم کی علامت ہے۔ ایشیائی چمپئن شپ میں 18 ممالک کے تقریباً 500 رائیڈرز مختلف زمروں میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں مین ایلیٹ، ویمن ایلیٹ، مین جونیئر، ویمن جونیئر، اور پیرا سائیکلنگ ایونٹس شامل ہیں، یہ چیمپئن شپ اولمپک اور پیرا اولمپک کوالیفائر سال میں ایشیا کی سب سے اہم سائیکلنگ ایونٹ ہے۔

اس موقع پر، ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کے سکریٹری جنرل اونکار سنگھ نے کہاکہ ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن 43ویں ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کرنے پر خوش ہے۔چیمپئن شپ اس لیے بھی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ پیرس اولمپکس سے پہلے آخری ٹریک کانٹینینٹل چیمپئن شپ کے طور پر منعقد ہو رہی ہے۔

سائیکلسٹ کےحاصل کردہ پوائنٹس اولمپک کوالیفکیشن کے عمل کے لیے ان کی درجہ بندی کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر اے سی این سائیکلنگ کنفرڈیشن کے صدر اسامہ شفر بھی موجود رہیں گے۔ایونٹ کا ایک انتہائی مسابقتی میدان ہوگا جس میں چین، جاپان، کوریا، ملائیشیا، قزاقستان اور ایران جیسے معروف سائیکلنگ ممالک کے شرکاء میدان میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کرناٹک کے کرکٹر کا میچ کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

چین، کوریا، ہانگ کانگ، اور ملائیشیا کے قابل ذکر سوار، بشمول سابق عالمی چیمپئن اور اولمپک تمغہ جیتنے والے، ٹریک پر سنسنی خیز اور اعلیٰ اعزازات کے لیے مقابلہ کریں گے۔پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن وہاں کے سیاسی حالات کی وجہ سے پاکستانی سائیکلسٹ شرکت سے انکاری ہوئے۔
کل شریک ممالک نیپال، قازقستان، چین، ہانگ کانگ، کوریا، تھائی لینڈ، ایران، چائنیز تائپے، جاپان، بنگلہ دیش، ازبکستان، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، لاؤس، سعودی عرب، انڈونیشیا، مکاؤ چین اور میزبان بھارت ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details