اردو

urdu

ETV Bharat / state

خواتین کے قومی کمیشن سندیش کھالی کی خواتین کے ساتھ ہے، ریکھا شرما - سندیش کھالی

Snadeshkhali Incident In bengal خواتین کے قومی کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نےسندیش کھالی کا دورہ کرنے کے بعد آج ریاست میں صدر راج کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ آئے دن تشدد کیا جاتا ہے ۔18 شکایات موصول ہوئیں۔ دو خواتین نے جنسی زیادتی کی شکایت کی۔

خواتین کے قومی کمیشن سندیش کھالی کی خواتین کے ساتھ ہے:ریکھا شرما
خواتین کے قومی کمیشن سندیش کھالی کی خواتین کے ساتھ ہے:ریکھا شرما

By UNI (United News of India)

Published : Feb 19, 2024, 7:48 PM IST

شمالی24 پرگنہ: نیشنل شیڈول کمیشن نے بھی ریاست میں صدر جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔قومی شیڈول کمیشن کے چیئرمین ارون ہلدار نے جمعہ کو صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ نیشنل شیڈول کمیشن کے ایک وفد نے جمعرات کو شمالی 24 پرگنہ میں سندیش کھالی کا دورہ کیا۔ ارون نے دعویٰ کیا کہ وفد کو سندیش کھالی کا دورہ کرنے کے درمیان مختلف رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وہاں سے واپس آکر کمیشن کے چیئرمین ارون اور دیگر نمائندوں نے جمعہ کو صدر جمہوریہ سے ملاقات کی۔ ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کی گئی۔

سندیش کھالی کی خواتین سے بات کرنے کے بعد قومی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما گاؤں سے سندیش کھا تھانے میں داخل ہوئیں۔ سندیش کھالی کی چار خواتین اس کے ساتھ تھانے کے اندر گئیں۔ ریکھا تھانے میں داخل ہونے کے بعد پولیس افسران سے بات کی۔قومی خواتین کمیشن کی چیرپرسن کے تھانے میں داخل ہونے کی خبر کے بعد گاؤں والوں کا ہجوم تھانے کے باہر جمع ہو گیا۔ تاہم سندیش کھالی تھانے کی پولیس نے انہیں تھانے کے سامنے روک دیا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر سکانت مجمدار نےالزام عائد کیا ہے کہ قومی کمیشن برائے خواتین کے وفد سے جس خاتون نے بات کی تھی پولس نے اس کی شناخت پولیس نے افشا کر دی۔

ریاستی وزیر ششی پنجا نے ریکھا شرما کے سندیش کھالی دورے پر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف کے زیر کنٹرول علاقے میں گزشتہ پیر کو مٹی کے تودے گرنے سے چار بچوں کی موت ہو گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق بی ایس ایف ہندوستان بنگلہ دیش سرحد پر داسپارہ گاؤں پنچایت کے چیتناگچھ علاقے میں نالہ کاٹ رہی تھی۔ بچے وہاں کھیل رہے تھے۔ اچانک گرنے سے حادثہ پیش آیا۔ چار بچے زمین تلے دب گئے۔ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے انہیں بچایا اور چوپڑا کے ہیلتھ سنٹر لے گئے۔ لیکن ڈاکٹروں نے وہاں چار بچوں کو مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پرھیں:ادھیرنجن چودھری کو سندیش کھالی جانے سے روک دیاگیا

ترنمول نے بی ایس ایف پر اس سلسلے میں لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے تحریک شروع کی۔ ششی نے سوال اٹھایا کہ کیا ریکھا چوپڑا اس واقعے کی تحقیقات کے لیے جائیں گی یا نہیں۔ششی پانجانے کہاکہ امیت مالویہ کی سربراہی میں بی جے پی کے آئی ٹی سیل نے ہماری ماں ساردا کے بارے میں توہین آمیز کارٹون پوسٹ کیے ہیں۔ چونکہ ریکھا جی اب آپ کلکتہ میں ہیں، اس لیے آپ کو اس معاملے کو جاننا چاہیے اورکارروائی کرنی چاہیے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details