مہاراشٹر: بلڈھانہ ضلع میں پولیس کے ذریعہ مسلم نوجوان کو پیٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نوجوان کو بے رحمی سے پیٹنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں پولیس کا بے رحم چہرہ دیکھا جا سکتا ہے۔
غور طلب ہو کہ پولیس کے ذریعہ ایک آٹو ڈرائیور کو بے رہمی سے پیٹا گیا۔ پٹائی کرنے والے پولیس ملازم کا نام نند کشور تیواری ہے۔ فی الحال اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پٹائی کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان کو پولیس اہلکار پیٹ رہا ہے۔ نوجوان کو پہلے پولیس چوکی بلایا جاتا ہے۔ اس کے بعد پولیس والا نوجوان کو زمین پر لیٹا دیتا ہے۔ پھر پولس اہلکار اس کے پیر پر چڑھ کر پٹے سے مسلسل پیٹتے نظر آرہا ہے۔ متاثرہ آٹو ڈرائیور مار پیٹ کی وجہ سے درد سے چیخ رہا ہے، باوجود اس کے پولیس اہلکار اسے مسلسل پیٹ رہا ہے۔ اس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔