اورنگ آباد:اورنگ آباد کی کل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل کے صدر سلیم صدیقی کی قیادت میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے حصہ لیا۔شدت کی گرمی کے با وجود سیکڑوں لوگوں اور بالخصوص نوجوانوں و بزرگوں نے افطار و دعا میں شرکت کی۔ افطار سے قبل وحدت اسلامی ہند کے صدر نشین ضیاء الدین صدیقی نے خطاب کیا۔انھوں نے کہاکہ فلسطین کے موجودہ حالات کے بارے میں سن کر افسوس ہوتا ہے۔نہتے فلسطینیوں کو مارا جا رہا ہے۔ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے لیکن دنیا خاموش ہے۔اس سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ عرب ممالک خاموش ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اہل فلسطین کا معاملہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں ہے۔ انھیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ دیگر مسلم ممالک سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔اس کے باوجود فلسطین کے لوگ اللہ تعالیٰ کے سہارے میدان جنگ میں ڈٹتے ہوئے ہیں۔ ارض مقدس اور بیت المقدس کا دفاع کر رہے ہیں۔